ETV Bharat / entertainment

Mahima Chaudhary Breast Cancer: کینسر سے صحتیاب ہوئی مہیما چودھری نے بتایا' ان کی بیٹی دو مہینے تک اسکول نہیں گئی' - مہیما چودھری کی بیٹی اسکول

اداکارہ مہیما چودھری اب کینسر سے مکمل طور سے صحتیاب ہوگئی ہیں۔ وہ گزشتہ دو ماہ سے اس خطرناک بیماری سے اکیلے جنگ لڑ رہی تھی۔ انہوں نے اپنے اس مرض کی جانکاری اپنے گھروالوں کو نہیں دی تھی۔ کینسر کو شکست دینے کے بعد اداکارہ کی آنکھوں سے درد کے آنسوؤں چھلک پڑے۔ Mahima Chaudhary Breast Cancer

کینسر سے صحتیاب ہوئی مہیما چودھری
کینسر سے صحتیاب ہوئی مہیما چودھری
author img

By

Published : Jun 11, 2022, 9:17 AM IST

حیدرآباد: 90 کی دہائی کی خوبصورت بالی ووڈ اداکارہ مہیما چودھری نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے کینسر سے لڑ رہی تھیں۔ گزشتہ روز اداکار انوپم کھیر نے مہیما کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر دی اور انہیں اپنا ہیرو بتایا۔ اب دو ماہ بعد اداکارہ اس بیماری سے صحت یاب ہو گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ اپنا درد بیان کیا ہے۔ Mahima Chaudhary Breast Cancer

ایک ویڈیو میں مہیما نے جذباتی ہوکر بتایا کہ ' ان کی 15 سالہ بیٹی آریانا دو ماہ تک اسکول نہیں جا سکی'۔ اداکارہ نے اس کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ ان دو مہینوں میں ان کے ساتھ کیا کیا ہوا۔ واضح رہے کہ اداکارہ کو چھاتی کا سرطان تھا اور انہوں نے یہ بات اپنے گھروالوں سے بھی پوشیدہ رکھی تھی۔

مہیما چودھری نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ' جب میں بیسٹ کینسر سے لڑ رہی تھی تب اس دوران میری بیٹی نے اسکول جانے سے انکارے کردیا تھا۔ اس نے مجھ سے خود کہا تھا کہ وہ اسکول نہیں جائے گی، کیونکہ وہ میرا خیال رکھنا چاہتی تھی'۔ واضح رہے کہ مہیما اپنے شوہر بابی مکھرجی سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد اپنی بیٹی کی اکیلی پرورش کر رہی ہیں۔

اس انٹرویو میں مہیما چودھری نے اپنے کینسر کے علاج کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کہ 'میں سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں اپنے علاج کے لیے امریکہ نہیں گئی، بلکہ میرا علاج ممبئی میں ہوا۔ میں ممبئی میں تھی، اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔

مہیما چودھری نے شاہ رخ خان کی فلم پردیس سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی اور اس فلم سے وہ راتوں رات مداحوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئیں۔ لیکن سڑک حادثے کے بعد مہیما کا بالی ووڈ کیرئیر ڈوب گیا۔اب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انوپم کھیر کی فلم ' دی سگنیچر' سے فلمی دنیا میں دوبارہ قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: Mahima Chaudhary Brest Cancer: بریسٹ کینسر کو شکست دے کر مہیما چودھری سیٹ پر لوٹیں، انوپم کھیر نے ویڈیو شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.