ETV Bharat / entertainment

Mahesh Babu Clarification on Bollywood Remark: 'بالی ووڈ مجھے برداشت نہیں کرسکتا' والے بیان پر مہیش بابو کی وضاحت - مہیش بابو نے اپنے بیان پر وضاحت پیش کی

تلگو سپر اسٹار مہیش بابو نے اپنے ' بالی ووڈ مجھے افارڈ نہیں کرسکتا' والے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' وہ سنیما سے محبت کرتے ہیں اور تمام زبانوں کا احترام کرتے ہیں'۔ Mahesh Babu Clarification on Bollywood Remark

'بالی ووڈ مجھے برداشت نہیں کرسکتا' والے بیان پر مہیش بابو کی وضاحت

author img

By

Published : May 12, 2022, 10:27 AM IST

ممبئی: حال ہی میں تیلگو سپراسٹار مہیش بابو کے ایک بیان پر سوشل میڈیا سمیت پورے بالی ووڈ میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ اداکار آدیوی شیشل کی فلم 'میجر' کے ٹریلر لانچ کے موقع پر جب مہیش سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بالی وودمیں اداکاری کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو اداکار نے اس کے جواب میں کہا کہ ' بالی ووڈ مجھے برداشت نہیں کرسکتا'۔مہیش کے اس بیان پر ہوئے ہنگامے کے بعد اداکار نے ایک بیان دیا ہے۔ Mahesh Babu Clarification on Bollywood Remark

اداکار نے اپنے اس بیان میں کہا کہ 'جہاں وہ کام کر رہے ہیں اس جگہ میں اب فلم کرنے میں مجھے بہت آرام محسوس ہوتا ہے۔ مہیش نے مزید کہا کہ وہ اپنے خواب کو سچ ہوتے دیکھ کر خوش ہیں کیونکہ تیلگو سنیما کو اب ہر جگہ دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں یہ بات بھی واضح کر دی ہے کہ ان کی اگلی فلم ایس ایس راجامولی کے ساتھ ہے اور یہ ایک پین انڈیا فلم ہوگی۔ Bollywood Cant Afford Him

واضح رہے کہ مہیش بابو نے کہا تھا کہ 'مجھے ہندی سنیما سے کئی پروجیکٹ کے لیے پیش کش کیے جا چکے ہیں، حالانکہ مجھے یقین ہے کہ وہ مجھے برداشت(افارڈ) نہیں کرسکتے، میں اپنا اور دوسروں کا وقت برباد نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے یہاں(تیلگو انڈسٹری) سے جو مقبولیت اور پیار ملا ہے، اس کی وجہ سے میں نے کبھی تیلگو سنیما چھوڑنے یا دوسری جگہ جانے کے بارے میں سوچا نہیں ہے'۔

اداکار کے اس خیالات کے بعد ٹویٹ میں لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ مہیش کے کچھ مداح ان کے اس بیان سے افسردہ ہیں جبکہ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کے اس بیان کو غلط طریقے سے سمجھا جارہا ہے۔ ایک ٹوئیٹر صارف نے مہیش کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتےہوئے کہا کہ ' آپ بالی ووڈ میں کام نہیں کرنا چاہتے ہیں یہ ٹھیک ہے لیکن یہ کہنا کہ ہندی سنیما آپ کو برداشت نہیں کرسکتی ، یہ آپ کی بدتمیزی اور گھمنڈ کو ظاہر کرتا ہے۔ لیکن اب یہ ٹھیک ہے میں سمجھ گیا ہوں، جہاں آپ کو اچھا لگے آپ وہیں کام کرو اور اب سے میں آپ کو پریشان نہیں کروں گا'۔ وہیں ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ' مہیش بابو کبھی بھی اس طرح کے مغرور اور دوسروں کو بے عزت کرنے والے بیانات نہیں دیتے ہیں'۔

46 سالہ اسٹار نے اپنی اداکاری کا آغاز بہت پہلے سال 1989 میں اپنے والد کی فلم پوراتم میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا۔ وہ تیلگو اداکار کرشنا کے بیٹے ہیں۔ مہیش نے اپنے کیرئیر کی شروعات سال 1999 میں آئی فلم راجہ کماروڈو سے کی، اس فلم میں پریتی زنٹا بھی اہم کردار میں تھیں۔مہیش نے بزنس مین، سریمانتھوڈو، اتھادو، پوکیری، اتھیدھی، ڈوکوڈو، اسپائیڈر، بھارت انے نینو اور مہارشی، اور دیگر کئی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں۔

مزید پڑھیں: Sashi Tharoor on The Kashmir Files: ششی تھرور کا وویک اگنی ہوتری کو جواب، کہا سنندا کو مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا

مہیش کی آئندہ فلموں کی بات کریں تو وہ جلد ہی فلم 'سرکارو واری پاتا' میں نظر آئیں گے جو 12 مئی کو ریلیز ہونے والی ہے۔ وہ آدیوی سیش کی فلم 'میجر' کو بھی پروڈیوس کررہے ہیں جو3 جون 2022 کو بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.