ETV Bharat / entertainment

Ponniyin Selvan 2 مدراس ہائی کورٹ نے پونئن سیلون 2-کے پائریٹیڈ ایڈیشن پر روک لگائی - پونئن سیلون 2 کے پائریٹیڈ ایڈیشن پر روک لگائی

جسٹس ایس سوندتھر نے 'پونیئن سیلون' کے پروڈیوسر 'لائکا پروڈکشن' کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کے بعد پائریٹڈ ویب سائٹس پر فلم کی ریلیز پر روک لگانے کا حکم دیا

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 28, 2023, 10:22 PM IST

چنئی: مدراس ہائی کورٹ نے معروف فلم ڈائریکٹر منی رتنم کی بڑے بجٹ کی فلم 'پونیئن سیلون 2 (پی ایس 2-) کے جمعہ کو بڑے پردے پر ریلیزہونے کے ساتھ ہی فلم کے پائیریٹیڈ ایڈیشن کی ریلیز پر روک لگا دی۔ جسٹس ایس سوندتھر نے 'پونیئن سیلون' کے پروڈیوسر 'لائکا پروڈکشن' کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کے بعد پائریٹڈ ویب سائٹس پر فلم کی ریلیز پر روک لگانے کا حکم دیا۔ مجموعی طور پر 3,888 ویب سائٹس پر فلم کو ریلیز کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ لائکا پروڈکشن کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے سماعت کے دوران دلیل دی کہ فلم بڑے بجٹ پر بنائی گئی ہے، اس لیے پائریسی سے نقصان ہو سکتا ہے۔ فلم میں جیم روی، چیان وکرم، کارتی، ایشوریہ رائے بچن، ترشا، جےرام، سرتھ کمار، پرکاش راج اور پربھو نے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

پی ایس -2 چول راج ونش کی کہانی بیان کرتی ہے۔ یہ فلم کالکی کرشن مورتی کے اسی نام کے پانچ حصوں پر مشتمل ناول سیریز پر مبنی ہے۔ پی ایس-1 نے ناول سیریز کے ایک تہائی حصےکو کور کیا تھا اور باقی حصہ کے دوسرے حصے کو کور کرنے کی امید ہے۔فلم کی ہدایت منی رتنم نے کی ہے اور موسیقی اے آر رحمان نے دی ہے، جب کہمناظر کو روی ورمن نے اپنے کیمرے میں قید کیا ہے ۔ پی ایس -2 کو تمل، تیلگو اور دیگر زبانوں میں عالمی سطح پر 3,000 سے زیادہ اسکرینوں پر ریلیز کیا گیا ہے۔تاریخی ایکشن ایڈونچر مہاکاویہ کا پہلا ایڈیشن پی ایس-1 پچھلے سال ریلیز ہوئی تھی اور اس نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیاتھا۔ فلم نے دنیا بھر میں تقریباً 400 کروڑ روپے کی کمائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: Ponniyin Selvan 2 trailer out: پونئین سیلوان 2 کا شاندار ٹریلر ریلیز، ایشوریہ رائے ایک بار پھر دمدار نظر آئیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.