حیدرآباد: ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی فلم لسٹ اسٹوری اب اپنے دوسرے سیزن کے ساتھ واپسی کر رہی ہے۔ اس فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، جس می چار مختصر کہانیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ فلم میں چار ہدایتکار اپنی اپنی کہانیاں سنائیں گے۔ بدھ کے روز سیریز کا دلچسپ ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔Lust Stories 2 trailer
انسٹاگرام پر تمنا بھاٹیہ نے ٹریلر ویڈیو شیئر کیا ہے۔ یہ فلم نیٹفلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔ ٹریلر کے ساتھ فلم کے ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا ۔ یہ 29 جون کو صرف نیٹفلکس پر ریلیز ہوگی۔
اس سے پہلے پروڈیوسر نے آئندہ سیزن کا ایک ٹیزر جاری کیا تھا، جس میں جسمانی تعلقات کے حوالے سے لوگوں کے نقطہ نظر کو دکھایا گیا ہے۔ فلم میں کاجول، نینا گپتا، تمنا بھاٹیہ، وجے ورما، مرنال ٹھاکر، انگد بیدی، امروتا سبھاش، تلوتما شومے اور کمود مشرا اس میں نظر آئیں گے۔ شاندار کاسٹ کے علاوہ تمنا اور وجے کی جوڑی اور کیمسٹری نے بھی لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔
لسٹ اسٹوریز 2 کو آر ایس وی پی اور فلائنگ یونیکورن انٹرٹینمنٹ کے ذریعہ پروڈیوس کیا گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوس رونی اسکریو والا نے لسٹ اسٹوریز 2 کو شائقین تک پہنچانے پر کہا کہ 'ہم اپنے مداحوں کے لیے ایمی میں نامزدگی حاصل کرنے والی انتھولوجی لسٹ اسٹوریز کا دوسرا ایڈیشن لانے پر بہت خوش ہیں۔ ہم نے اپنی تمام فلمیں نیٹفلکس پر ریلیز کی ہیں جس میں مشن مجنو، لسٹ اسٹوریز، پاوا کدھیگل، رات اکیلی ہے اور دھماکہ شامل ہے، جسے عالمی شائقین کی جانب سے پیار اور پسند کیا گیا ہے۔ اس لیے یہ لسٹ اسٹوریز 2 کے لیے موزوں پلیٹ فارم ہے'۔ لسٹ اسٹوریز 2 کا پریمیئر نیٹفلکس پر 29 جون 2023 کو ہوگا۔