ETV Bharat / entertainment

Singer Balwinder Safri Passes Away: مشہور پنجابی گلوکار بلوندر صفری کا انتقال - پنجابی گلوکار بلوندر صفری کا انتقال

مشہور پنجابی گلوکار بلوندر صفری 86 دن اسپتال میں گزارنے کے بعد انتقال کر گئے۔ صفری کو ڈسچارج کر دیا گیا تھا اور وہ صحت یابی کی راہ پر گامزن تھے لیکن وہ 26 جولائی کو انتقال کر گئے۔Singer Balwinder Safri Passes Away

مشہور پنجابی گلوکار بلوندر صفری کا انتقال

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 12:04 PM IST

نئی دہلی: معروف پنجابی گلوکار بلوندر صفری منگل کو انتقال کر گئے۔ وہ 63 برس کے تھے۔ پنجابی گلوکار گرو رندھاوا نے سوشل میڈیا پر صفری کے انتقال کی تصدیق کی۔ منگل کو آخری سانس لینے سے پہلے صفری تقریباً تین ماہ تک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔Singer Balwinder Safri Passes Away

صفری کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے گرو رندھاوا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ 'سر ہم پنجابی موسیقی میں آپ کی شراکت کی ہمیشہ قدر کریں گے۔ آپ کی روح کو سکون ملے۔ الوداع سر بلوندر صٖفری'۔

اطلاع کے مطابق گلوکار کو دل کی تکلیف کے باعث اپریل 2022 میں برطانیہ کے وولور ہیمپٹن کے نیو کراس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ٹرپل بائی پاس سرجری کے بعد گلوکار کوما میں چلے گئے تھے۔ ہسپتال میں 86 دن گزارنے کے بعد صفری کو ڈسچارج کر دیا گیا تھا اور ان کی صحت میں بھی بہتری آرہی تھی لیکن وہ ہمارے درمیان نہیں رہ پائے اور 26 جولائی کو انتقال کر گئے۔

اس افسوسناک خبر کے بارے میں جاننے کے بعد پنجابی میوزک انڈسٹری کے کئی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

پنجابی اداکارہ نیرو باجوہ نے گلوکار کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ'مجھے یاد ہے بلوندر جی نے 'بیوٹیلفل بلو' کی شوٹ کے دوران ہمیں دیکھا تھا۔ ہم بہت پرجوش تھے اور وہ ہم سے ملنے آئے۔ پنجابی میوزک انڈسٹری کو اتنا دینے کے لیے سر آپ کا شکریہ۔ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے'۔

لیجنڈ گلوکار گرداس مان نے آنجہانی گلوکار کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا، "صفری صاحب"۔

گلوکارہ جسی گل نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ آنجہانی گلوکار بلوندر صفری اور ببل رائے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ' یہ ملاقات ہمیشہ یاد رہے گی'

اداکار دیپ سدھو اور گلوکار سدھو موسے والا کے اچانک انتقال کے بعد بلوندر صفری کی موت پنجابی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے ایک اور بڑا نقصان ہے۔ بھنگڑا اسٹار کے نام سے مشہور بلوندر صفری برطانیہ میں مقیم پنجابی گلوکار تھے۔ انہوں نے 'او چن میرے مکھنا، پاؤ بھنگڑا، گل سن کڑیے، نچدینو جیسے مقبول نغمہ دیے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.