ETV Bharat / entertainment

Kriti Kharbanda B'day Pic: کریتی کھربندا نے اپنے پسندیدہ شخص کے ساتھ سالگرہ منائی، دیکھیں تصاویر

شادی میں ضرور آنا کی اداکارہ کریتی کھربندا نے اپنی سالگرہ بوائے فرینڈ پلکت سمراٹ کے ساتھ 32 ویں سالگرہ منائی۔ Kriti Kharbanda B'day Pic

کریتی کھربندا نے اپنے پسندیدہ انسان کے ساتھ سالگرہ کی تصویر شیئر کی

author img

By

Published : Oct 31, 2022, 1:07 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ کریتی کھربندا نے 29 اکتوبر کو اپنی 32 ویں سالگرہ منائی۔ کریتی کے لیے ان کی 32ویں سالگرہ بہت خاص رہی ہے۔ اداکارہ نے یہ خاص دن اپنے خاص دوست اور بوائے فرینڈ اور فلم ’فکرے‘ کے اداکار پلکت سمراٹ کے ساتھ منایا۔ اداکارہ نے پلکت کے ساتھ اپنے جشن کی ایک خوبصورت تصویر بھی شیئر کی ہے۔Kriti Kharbanda B'day Pic

کریتی نے سوشل میڈیا پر اپنی 32 ویں سالگرہ کی تقریب کی تصویر شیئر کی ہے جس میں یہ جوڑا مستی بھرے انداز میں نظر آرہا ہے۔ یہ ایک سیفلی تصویر ہے، جس میں پلکت اور کریتی بے حد خوش نظر آرہے ہیں، کریتی نے تصویر کے ساتھ ایک پیارا سا پوسٹ بھی لکھا ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کریتی نے لکھا' ایک خاص دن اپنے خاص شخص کے ساتھ۔ تمام دعاؤں اور محبت کے لیے آپ کا شرکیہ، میری سالگرہ بہت اچھی رہی'۔کریتی نے مزید لکھا کہ 'میرے فین کلب کا بہت شکریہ، آپ کی اس کوشش نے میرے دن کو خاص بنا دیا ہے اور اس نے میرے دل کو چھوا ہے، میں بہت خوش قسمت لڑکی ہوں'۔

اس کے بعد کریتی بوائے فرینڈ پلکت کے لیے لکھتی ہیں کہ ' میرے خاص انسان پلکت سمراٹ، تم لاکھوں میں سے ایک ہو، میں آپ کے بغیر کیا کرتی تھی'۔ آپ کو بتا دیں کہ کریتی اور پلکت طویل وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں جوڑے کو اسٹار دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کریتی نے فلم 'راز ریبوٹ' (2016) میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، فلم 'شادی میں ضرور آنا' میں ان کی اداکاری کو کافی پذیرائی ملی تھی۔ اس سے قبل وہ سال 2009 سے ساؤتھ سینما میں کام کر رہی تھیں۔ کریتی آخری بار فلم '14 پھیرے' (2021) میں نظر آئی تھیں۔

مزید پڑھیں: فلم فئیر ایوارڈ میں کریتی سین سرخ لباس میں دلفریب نظر آئیں، دیکھیں تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.