سلمان خان نے اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ایک اور گانے کی جھلک شیئر کردی ہے، یہ ایک رومانوی گانا ہے، جس میں سلمان خان لمبے بالوں میں نظر آرہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اداکار نے یہ گانا خود گایا ہے۔ اس گانے کے بول انگریزی میں لکھے گئے ہیں۔ سلمان اپنی فلم نئیو لگدا کی طرح اس گانے میں بھی اپنی ساتھی اداکارہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ رومانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس ٹیزر میں سلمان خان کا منفرد ڈانس اسٹائل بھی دیکھنے کو ملے گا۔Falling In Love Song Teaser
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
انسٹاگرام پر گانے کے ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے سلمان نے لکھا کہ ' فال ان لو ود۔۔۔فالنگ ان لو۔۔ جی رہیں دی ہم کل ریلیز ہوگا۔ اس گانے کے ٹیزر سے مداح کافی متاثر نظر آئے۔ ایک مداح نے ان کی ڈانس اسٹائل پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' بھائی کا جلوہ ہے'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' بھائی کے اسٹیپ'۔ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ' بھائی کا لک اور اس پہ ان کا اسٹائل'۔
فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان اس عید پر 21 اپریل کو ریلیز ہونے والی ہے۔ سلمان اور پوجا ہیگڑے کے علاوہ اس فلم میں وینکٹیش دگوبتی، بھُمیکا چاولہ، جگپتی بابو، جسی گل، راگھو جوئیل، سدھارتھ نگم، شہناز گل اور پلک تیواری بھی ہیں۔ واضح رہے کہ فلم کا ٹیزر اور دو گانے نئیو لگدا اور بلی بلی پہلے ہی ریلیز ہوچکا ہے۔ مداحوں کو دونوں ہی گانے بے حد پسند آئے ہیں۔ جہاں نیئو لگدا ایک رومانوی نغمہ ہے وہیں بلی بلی ایک پارٹی سانگ ہے۔
مزید پڑھیں:Naiyo Lagda Teaser سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا پہلا نغمہ کا ٹیزر ریلیز