حیدرآباد: اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ایک رومانوی نغمہ 'جی رہے تھے ہم' ریلیز ہوگیا ہے۔ سلمان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر رومانوی گانا جاری کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام فالوورز کو حیران کردیا۔ اس گانے میں وہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ رومانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس گانے میں راگھو جوئیل، جسی گل اور سدھارتھ نگم بھی نظر آرہے ہیں۔ اس گانے کے ویڈیو کے شروع میں سلمان خان لمبے بالوں میں نظر آرہے ہیں۔ گانے میں سلمان پوجا ہیگڑے کو اپنے رقص سے متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک خاص سین ہے جس میں سلمان اور پوجا ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اس گانے کو سلمان نے گایا ہے، اس گانے کی موسیقی امال ملک نے تیار کی ہے جبکہ اس کے بول شبیر احمد نے لکھے ہیں۔ اس گانے کو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ ' وہ جو فالنگ والا اسٹیپ ہے جس میں کوئی اسٹیپ نہیں ہے۔ وہ کرکے دکھا دو۔۔ پیار کا تو پتہ نہیں گرنے تو پکا والے ہو'۔ یہ گانا سلمان کے مداحوں کو ان کے ایک پرانے گانے کی یاد دلاتا ہے۔اس گانے کا میوزک ویڈیو سلمان کی فلم کک کے گانے 'ہینگ اوور' کی یاد دلاتا ہے۔
گانا نئیو لگد اور بلی بلی کی مقبولیت کے بعد جی رہے تھے ہم فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے البم کا تیسرا گانا ہے۔ فلم کے ہدایتکار فرہاد سمجی ہیں اور اسے سلمان خان کی پروڈکشن ہاؤس سلمان خان پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم ایکشن، فیملی ڈرامہ اور رومانس کا امتزاج ہے۔ وینکٹیش دگوبتی، پوجا ہیگڑے، جگپتی بابو، بھُمیکا چاولہ، وجیندر سنگھ، ابھیمنیو سنگھ، راگھو جوئیل، سدھارتھ نگم، جسی گل، شہناز گل، پلک تیواری، اور وینالی بھٹ ناگر جیسے اداکار نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم عید کے موقع پر رواں سال ریلیز ہونے والی ہے۔
مزید پڑھیں:Billi Billi Song Out کسی کا بھائی کسی کی جان کا نیا گانا ' بلی بلی ' ریلیز