ETV Bharat / entertainment

Kiara and Kartiksurprise visit to theatre: کارتک اور کیارا نے تھیٹر پہنچ کر مداحوں کو سرپرائز دیا، شائقین سے ملی داد - ستیہ پریم کی کتھا کے لیےکیارا اور کارتک کو داد

کارتک آرین اور کیارا اڈوانی نے تھیٹر میں اپنی فلم ستیہ پریم کی کتھا کی نمائش کے دوران مداحوں سے ملاقات کی اور مداحوں کے ساتھ سیلفیز بھی کلک کی۔

کارتک اور کیارا نے تھیٹر پہنچ کر مداحوں کو سرپرائز دیا، شائقین سے ملی داد

author img

By

Published : Jul 3, 2023, 10:37 AM IST

کارتک آرین اور کیارا اڈوانی نے اتوار کی شام ایک فلم تھیٹر کا دورہ کیا۔ اپنی فلم ستیہ پریم کی کتھا کی نمائش کے ختم ہونے کے بعد انہوں نے مداحوں سے ملاقات کی یہاں کہ شائقین میں سے بہت سے لوگوں نے دونوں اداکاروں کو کھڑے ہو کر داد بھی دی۔ کارتک اور کیارا دونوں سفید رنگ کے لباس میں نظر آئے۔ ان دونوں کی اس موقع کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔Kiara and Kartiksurprise visit to theatre

کیارا اڈوانی نے اپنے تھیٹر دورے کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کئیں اور کھڑے ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے لکھا کہ 'جب شائقین ہمیں کھڑے ہو کر داد دیتے ہیں، تب ہی آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ نے کچھ جادوئی چیز بنائی ہے اس لمحہ کو میں ہمیشہ جیوں گی۔میں صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ ستیہ پریم کی کتھا کی پوری ٹیم کی طرف سے آپ کا شکریہ'۔

کیارا کے مداحوں نے اس ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا اور فلم میں ان کی اداکاری کو سراہا۔ ایک مداح نے لکھا کہ 'میں وہاں تھا پہلے مجھے لگا کہ یہ ایک مذاق ہے لیکن یہ سب حقیقت تھا'۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ فلم اس کی مستحق تھی'۔ وہیں ایک مداح نے لکھا کہ 'کیارا اڈوانی اور کارتک آرین آپ نے فلم کے ذریعے لوگوں کو بہت اچھا پیغام دیا ہے اور اس کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ'۔

ایک پاپرازی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں کارتک کو اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس میں کالج کے ایک پروفیسر کارتک کو بتارہی ہیں کہ وہ سیلفی لینا نہیں جانتی ہے۔ اداکار ان کا فون لے کر ان کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں۔

ستیہ پریم کی کتھا کو سمیر ودوان نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے جمعرات کو تھیٹروں میں ریلیز کیا گیا۔ فلم کو شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ فلم نے چار دنوں میں 38 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔ اس میں سپریا پاٹھک، گجراج راؤ اور شیکھا تلسانیا بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.