ETV Bharat / entertainment

Kiara Advani in Kashmir کیارا اڈوانی نے کشمیر کے منفی 3 ڈگری سیلیس میں اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ کی - کشمیر کے منفی ڈگری سیلیس میں کیارا اڈوانی کی شوٹنگ

کیارا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی آئندہ فلم کے شوٹ لوکیشن کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ بھول بھولیا 2 کی اداکارہ فی الحال اپنے ستیہ پریم کی کتھا کے ساتھی اداکار کارتک آرین کے ساتھ کشمیر میں منفی تین ڈگری سیلسیس میں شوٹنگ کر رہی ہیں۔

کیارا اڈوانی نے کشمیر کے منفی 3 ڈگری سیلیس میں اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ کی

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 3:32 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکاروں کے خوبصورت انسٹاگرام تصاویر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایک اداکار کی زندگی کتنی آسان ہے۔ تاہم ایسا نہیں ہے اداکاروں کو بھی کئی چینلجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہیں مختلف مقامات پر شوٹنگ کرنے سے لے کر خطرناک ایکشن سین بھی کرنے ہوتے ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کارتک آرین کے ساتھ اپنی اگلی فلم کے شوٹ لوکیشن کی ویڈیو شیئر کی۔Kiara Advani in Kashmir

جس چیز نے ہمیں حیران کیا وہ یہ ہے کہ شوٹنگ کی جگہ برف سے ڈھکی ہوئی تھی۔ اداکارہ اس وقت کشمیر میں منفی 3 ڈگری سیلسیس میں شوٹنگ کر رہی ہیں۔ انسٹاگرام اسٹوریز پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ شوٹنگ کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ بھول بھولیا 2 کی اداکارہ اپنی آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کی شوٹنگ کے لیے کشمیر میں ہیں جس میں کارتک آرین مرکزی کردار میں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کارتک اور کیارا چند دن پہلے وادی میں ستیہ پریم کی کتھا کے آخری شیڈول کو فلمانے کے لیے پہنچے تھے، یہاں ایک رومانوی گانے کی شوٹنگ کی جائے گئی جو تقریبا ایک ہفتے طویل تک چلے گی۔ کیارا کے دیگر پروجیکٹس میں گیم چینجر بھی شامل ہے، جس میں وہ آر آر آر کے اداکار رام چرن کے ساتھ اداکاری کریں گی۔ اس فلم کا نام پہلے آر سی 15 تھا لیکن اب اسے باضابطہ طور پر گیم چینجر کا نام دیا گیا ہے۔

رام کے آسکر سے واپس آنے کے بعد ٹیم نے حال ہی میں حیدرآباد میں فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ مکمل کی۔ کیارا اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جو ایک ایکشن ڈرامہ فلم ہونے والی ہے۔ دل راجو اور شریش گارو سری وینکٹیشورا کریشنز کے بینر تلے آنے والی فلم کو پروڈیوس کر رہے ہیں، اسے پورے بھارت میں ریلیز کیا جائے گا۔ گیم چینجر تیلگو، تمل اور ہندی میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں رام چرن اور کیارا اڈوانی کے علاوہ ایس جے سوریہ، جیارام، انجلی، اور سری کانت بھی ہیں۔ یہ فلم 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں:Satyaprem Ki Katha Video leaked: ریلیز سے قبل فلم ستیہ پریم کی کتھا سے کیارا اڈوانی اور کارتک آرین کا ویڈیو لیک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.