ETV Bharat / entertainment

Khatron Ke Khiladi 13: خطروں کے کھلاڑی 13 کے کنٹیسٹنٹ کی مکمل فہرست، اداکار شیزان خان بھی نظر آئیں گے - خطروں کے کھلاڑی 13 کے کنٹیسٹنٹ

آئندہ ریئلٹی شو خطروں کے کھلاڑی 13 میں کئی مشہور شخصیات حصہ لیں گے، جن میں شیزان خان بھی شامل ہیں جو ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما خودکشی معاملے میں جیل میں تھے۔ اس سیزن کی میزبانی بھی روہت شیٹی جنوبی افریقہ کے جنگلوں میں کریں گے۔

خطروں کے کھلاڑی 13 کے کنٹیسٹنٹ کی مکمل فہرست، اداکار شیزان خان بھی نظر آئیں گے

author img

By

Published : May 23, 2023, 5:07 PM IST

ممبئی: ٹی وی اداکار شیزان خان، جنہیں ان کی ساتھی اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی معاملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جلد ہی ٹی وی ریئلٹی شو خطروں کے کھلاڑی کے سیزن 13 میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ اس شو میں ڈیزی شاہ، شیو ٹھاکرے، ارچنا گوتم اور بہت سے دوسرے کنٹسٹنٹ بھی نظر آئیں گے۔ روہت شیٹی کے اس شو میں 14 بہادر کنٹیسٹنٹ جنوبی افریقہ کے جنگلوں میں خطرناک اسٹنٹ کرتے نظر آئیں گے۔Khatron Ke Khiladi 13

اس شو میں میزبانی کرنے کے حوالے سے روہت شیٹی نے بتایا کہ ' ہر سال خطروں کے کھلاڑی کی میزبانی کرنا ایک ایسی چیز ہے جس سے میں بے حد لطف اندوز ہوتا ہوں۔ سیزن 13 کا تھیم جنگل پر مبنی ہوگا اور اس لیے اسٹنٹ بھی جنگل میں ہوں گے۔ جنوبی افریقہ کے جنگلاتی زندگی کا مشاہدہ کرنا دلچسپ ہوگا اور امید ہے کہ یہ سیزن گزشتہ سیزین سے زیادہ بہتر ہوگا'۔

شو کے دیگر کنٹیسٹنٹ کے نام بھی سامنے آگئے ہیں، ان میں روہت بوس رائے، انجلی آنند، نائرا ایم بنرجی، انجم فکیہہ، روہی چترویدی، ایشوریہ شرما، ارجیت تنیجا، ڈینو جیمز اور رشمیت کور اور سونڈوس موفکر، پرویترا کے آر شامل ہیں۔

کلرز کے نان فکشن ہیڈ شیتل ائیر نے کہا کہ خطروں کے کھلاڑی نے کئی سالوں میں لاکھوں ناظرین کے دلوں میں ایک اچھی جگہ بنائی ہے۔ پچھلے سیزن نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور امید ہے کہ یہ آئندہ سیزن پہلے سے بھی زیادہ خطرناک اور بھی کامیاب ثابت ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.