ممبئی: شہزادہ کے ایک گانے کی شوٹنگ کے بعد اداکار کارتک آرین کو گھُٹنے میں شدید درد ہوا ہے۔ پیر کی رات کارتک نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکار اپنے گھٹنے کے درد کو کم کرنے کے لیے برف کے پانی میں اپنے پاؤں بھگوتے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ' گھٹنے ٹوٹ گئے۔۔۔ آئس بکٹ چیلنج 2023 اب شروع ہورہا ہے'۔ جیسے ہی کارتک نے یہ پوسٹ شیئر کیا، ان کے مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کی جلد صحتیابی کی دعائیں بھیجی۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' کارتک خیال رکھنا'۔ وہیں ایک مداح نے لکھا کہ ' جلد صحتیاب ہوجاؤ میرے ہیرو'۔ Kartik Aaryan takes Ice Therapy
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو کارتک آرین مشہور تیلگو نغمہ 'بٹہ بوما' کے ریمیک کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ تیلگو میں ریلیز ہوا یہ نغمہ بے حد مقبول ہوا تھا۔ اللو ارجن اور پوجا ہیگڑے پر فلمائے گئے اس گانے کو یوٹیوب پر 810 ملین سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔ اب کارتک آرین بھی اس گانے کو لاجواب بنانے کے لیے جی جان سے محنت کر رہے ہیں۔ بٹہ بوما کا ہندی ورژن گنیش اچاریہ نے کوریوگراف کیا ہے۔ حال ہی میں کارتک نے گنیش اچاریہ اور شہزادہ کے ہدایت کار روہت دھون کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
شہزادہ کے میکرز 12 جنوری 2023 کو فلم کا آفیشل ٹریلر ریلیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ٹریلر کو بھارت کے 3 شہروں میں تین دن تک بڑے پیمانے پر لانچ کیا جائے گا۔ اس فلم میں کریتی سینن، منیشا کوئرالا، پریش راول، رونیت رائے اور سچن کھیڈیکر نے بھی مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور اسے 10 فروری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ شہزادہ اللو ارجن کی فلم الا ویکنتھا پورمولو کا ہندی ریمیک ہے۔ شہزادہ کے ساتھ کارتک اپنے کیریئر کا ایک نیا باب شروع کرنے والے ہیں۔ باکس آفس پر کامیابی کا پرچم لہرانے والے اداکار پروڈیوسر بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پیر کے روز شہزادہ کے میکرز نے ایک بیان جاری کیا، جس میں کارتک آرین کو پروڈیوسر کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔وہ بھوشن کمار اور اللو اروند کے ساتھ شہزادہ کو پروڈیوسر کریں گے۔
مزید پڑھیں:Shehzada Teaser کارتک آرین کی 32 ویں سالگرہ پر 'شہزادہ' کی پہلی جھلک سامنے آئی