حیدرآباد: بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اسٹار کارتک آرین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کافی عاشق مزاج ہیں۔ جب سے سارہ علی خان اور کارتک کے درمیان کی رومانس کی خبریں آئی ہیں تب سے اداکار کا نام کئی لڑکیوں کے ساتھ جوڑا جاچکا ہے۔ اداکار اپنی دلکش شخصیت کی وجہ سے خواتین مداحوں میں کافی مقبول ہیں لیکن انہیں ابھی تک ایسی کوئی نہیں ملی ہے جو ان کے دل میں گھر کر جائے۔Kartik Aaryan on Relationship
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
کارتک اپنی آنے والی فلم شہزادہ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ اداکار پورے ملک میں گھوم گھوم کر اس فلم کی تشہیر کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بطور پروڈیوسر یہ کارتک کی پہلی فلم بھی ہے۔ ایک پروموشنل انٹرویو کے دوران کارتک سے ان کی 'لو لائف' کے بارے میں پوچھا گیا اور ساتھ میں یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا وہ سنگل ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
حال ہی میں اداکار کے رشتے کے حوالے سے ایسی افواہیں آرہی تھیں کہ کارتک، ریتک روشن کی کزن پشمینہ روشن کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہیں۔ اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکار نے کہا تھا کہ ' وہ اپنا سارا وقت اپنے کام کے لیے وقف کرنا چاہتے ہیں اور ایک متاثر کن فلموگرافی بنانے پر اپنا توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اس لیے ان کے پاس دوسری چیزوں کے لیے وقت نہیں ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اب کارتک نے ایک تازہ ترین انٹرویو میں ان خصوصیات کے بارے میں بتایا جسے وہ اپنے ہمسفر میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ لو آج کل کے اداکار نے بتایا کہ انہیں ایک ایسی ساتھی کی تلاش ہے جن کے ساتھ ان کی سوچ مل سکے اور جس کا سینس آف ہیومر اچھا ہو۔ کارتک نے کہا کہ رشتے میں ایک دوسرے کے تئیں عزت و احترام ہونا ضروری ہے اور پیار کرنے کی کوئی شرط نہیں ہونی چاہیے'۔
شہزادہ کے علاوہ کارتک کے پاس کئی دلچسپ فلمیں ہیں۔ اداکار کیارا اڈوانی کے ساتھ ستیہ پریم کی کتھا میں نظر آئیں گے جبکہ ان کی ایک اور رومانوی فلم عاشقی 3 بھی آنے والی ہے۔ ہنسل مہتا کی کیپٹن انڈیا میں کارتک ایک پائلٹ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس کے بعد وہ کبیر خان کی فلم میں نظر آئیں گے، جس کے نام کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے۔