ETV Bharat / entertainment

Shehzada Teaser کارتک آرین کی 32 ویں سالگرہ پر 'شہزادہ' کی پہلی جھلک سامنے آئی - شہزادہ کا ٹیزر جاری

کارتک آرین آج اپنی 32 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ ان کے اس دن کو خاص بنانے کے لیے 'شہزادہ' کے میکرز نے ٹیزر جاری کردیا ہے۔ Shehzada Teaser:

کارتک آرین کی 32 ویں سالگرہ پر 'شہزادہ' کی پہلی جھلک سامنے آئی

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 4:00 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار کارتک آرین منگل کو اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ان کی آئندہ فلم 'شہزاداہ' کے میکرز نے فلم کی پہلی جھلک شیئر کردی ہے۔ میکرز نے کارتک کی سالگرہ پر ٹیزر جاری کرتے ہوئے ان کے اس دن کو خاص بنا دیا ہے۔ ایک منٹ سے بھی کم دورانیے کے اس ٹیزر میں کارتک ایک ایکشن ہیرو کے اوتار میں غنڈوں کو مارتے ہوئے اور ایک بالی ووڈ اسٹار کی طرح اڑتے نظر آرہے ہیں۔ Shehzada Teaser:

اداکار کارتک آرین کی فلم شہزادہ، ساؤتھ اسٹار اللو ارجن کی تیلگو ہٹ فلم الا ویکنتھا پورمولو کا ریمیک ہے۔ٹیزر میں کارتک کو ایک گھوڑے پر سوار ہوکر ایک شاندار حویلی میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد وہ کچھ غنڈوں کو مارتے نظر آرہے ہیں۔ وہیں ٹیزر کے آخری میں ہم گلیمرس اوتار میں کریتی سینن کی ایک جھلک بھی دیکھتے ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

اس کامیڈی ایکشن ڈرامہ میوزیکل فلم میں کریتی سینن، منیشا کوئرالا، پریش راول، رونیت رائے اور سچن کھیڈیکر بھی ہیں۔ اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے پروڈیوسر امن گِل نے کہا کہ ’کارتک کے ساتھ کام کرنا ایک خواب ہے، ہم سب نے اس فلم کی شوٹنگ میں بہت مزہ کیا، ان کی شخصیت متاثرکن ہے اس لیے ہم نے سوچا کہ ان کی سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے ہمیں ہماری فلم شہزادہ کی پہلی جھلک شیئر کرنی چاہیے'۔

کارتک کی آخری فلم 'بھول بھولیا2' اس سال کی اب تک کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک رہی ہے۔ پروڈیوسر بھوشن کمار، جنہوں نے 'بھول بھولیا 2' اور 'شہزادہ' دونوں پروڈیوس کیے ہیں، نے کہا کہ ' کارتک ایک شاندار اور نفیس اداکار ہیں اور شہزادہ کے جشن کو منانے کا اس سے بہتر دن کیا ہوسکتا تھا۔ فلم کی پہلی جھلک ان کے مداحوں کے لیے تحفہ ہے'۔

واضح رہے کہ الا ویکنتھا پورمولومیں اللو ارجن اور پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں تھے۔ فلم لکا چھپی کے بعد کارتک کی کریتی کے ساتھ دوسری فلم ہونے والی ہے۔'شہزادہ' کو ورون دھون کے بھائی روہت دھون نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس کی موسیقی پریتم نے دی ہے۔ بھوشن کمار، کرشن کمار، اللو اروند، ایس رادھا کرشنا اور امن گل کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 10 فروری 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس کے علاوہ کارتک آرین جلد ہی ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے والی تھرلر فلم فریڈی میں نظر آنے والے ہیں۔ 2 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں کارتک کے ساتھ الایا ایف نظر آنے والی ہیں۔ وہیں کارتک کیارا اڈوانی کے ساتھ فلم ستیہ پریم کی کتھا اور انوراگ باس کی فلم عاشقی 3 میں بھی نظر آنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: Kartik Aaryan's birthday : کارتک آرین کے والدین نے ان کے لیے 'سرپرائز برتھ ڈے پارٹی' کا اہتمام کیا، دیکھیں تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.