ETV Bharat / entertainment

Kartik Aaryan in Ahmedabad: احمدآباد کی گلیوں میں کارتک آرین کو دیکھ کر مداح پرجوش ہوئے، دیکھیں ویڈیو

کارتک آرین جمعہ کے روز اپنی آئندہ فلم ستیہ پریم کی کتھا کی شوٹنگ کے لیے احمدآباد روانہ ہوئے تھے۔ اب اداکار کی وہاں سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مداحوں کی ایک بڑی تعداد کارتک کی ایک جھلک پانے کے لیے سڑکوں پر ان کے ساتھ چلتی نظر آرہی ہے۔Kartik Aaryan in Ahmedabad

احمدآباد کی گلیوں میں کارتک آرین کو دیکھ کر مداح ہوئے پرجوش، دیکھیں ویڈیو

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 12:01 PM IST

احمد آباد: تصور کریں کہ آپ چہل قدمی کے لیے باہر نکلے ہوں اور اسی وقت آپ کی نظروں کے سامنے آپ کا پسندیدہ اسٹار موجود ہوجائے تب یہ لمحہ آپ کے لیے کتنا خوشگوار ہوگا۔ احمدآباد میں کارتک آرین کے مداحوں نے کچھ ایسا ہی تجربہ کیا۔ اپنی فلم ستیہ پریم کی کتھا کی شوٹنگ کے لیے کارتک جمعہ کو احمد آباد روانہ ہوئے تھے۔ دن کے وقت وہ گجرات کے مشہور شہر کی گلیوں کی سیر پر نکلے تھے، لیکن اس درمیان مداحوں کی ایک بڑی تعداد بھی نظر آئی جو اپنے پسندیدہ اسٹار کی ایک جھلک پانے کا انتظار کر رہی تھی۔Kartik Aaryan in Ahmedabad

انسٹاگرام پر کارتک نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کے مداح اداکار کو دیکھ کر خوش ہوتے اور ان کا نام لیتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ کارتک اپنے فون پر اپنے پرجوش مداحوں کی جانب سے ملنے والی اس محبت کو قید کرتے ہوئے مسکراتے نظر آرہے ہیں۔ اپنے مداحوں کی محبت سے متاثر ہو کر کارتک نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا 'آپ کا پیار'۔

ممبئی شہر میں ایک چھوٹے سے فلیٹ میں 12 لڑکوں کے ساتھ رہنے سے لے کر انڈسٹری میں اپنی مضبوط شناخت بنانے تک کارتک نے بلاشبہ ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ بالی ووڈ میں اپنے دس سالہ فلمی کیرئیر کے دوران کارتک نے کامیابی اور ناکامی دونوں کا سامنا کیا ہے۔

دراصل سال 2022 میں بھول بھولیا 2 کی شاندار کامیابی کے بعد کارتک آرین نے بالی ووڈ کی اولین اداکاروں کی فہرست میں اپنی جگہ مضبوط کرلی ہے۔فلم نے دنیا بھر میں 250 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ ستیہ پریم کی کتھا کے علاوہ کارتک کے پاس کئی فلمیں ہیں جس میں شہزادہ، کیپٹن انڈیا، عاشقی 3، فریڈی اور کبیر خان کی اگلی فلم بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: Freddy First Poster کارتک آرین نے فریڈی کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.