اداکار کارتک آرین آج بہت خوش ہیں کیونکہ ان کی ماں کی سالگرہ ہیں۔ اس دن کو خاص بنانے کے لیے اداکار نے اپنی 'ممی' کے لیے ایک پیار بھرا پوسٹ شیئر کیا ہے۔ ایک خوش کن سیلفی شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ' میں شہزادہ ہوں یا نہیں لیکن آپ ہمیشہ میری ملکہ رہیں گی۔ سالگرہ مبارک ہو ممی'۔ اس تصویر میں کارتک اپنی والدہ مالا تیواری کے ساتھ مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم شہزادہ کارتک آرین کی آئندہ فلم ہونے جارہی ہے۔ اداکار کی اس تصویر پر مداحوں نے کھل کر تبصرے کیے ہیں اور ان کی والدہ کو سالگرہ کی ڈھیر ساری مبارکباد دی ہے۔Kartik Aaryan B'day Wish to Mother
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
وہیں کئی فلمی ہستیوں نے بھی کارتک آرین کی والدہ کو بھی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ اداکار وکرانت میسی نے کارتک کے اس پوسٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ' آنٹی جی کو سالگرہ کی ڈھیر ساری مبارکباد۔ وہیں کرن ٹیکر نے اس پوسٹ پر لکھا 'ماں'۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کینسر سے آگاہی کے مہینے کے دوران کارتک آرین نے اپنی والدہ کی کینسر سے صحتیاب ہونے کے سفر کے بارے میں بتایا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ میں پانچ سال قبل چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی لیکن اب وہ بالکل صحتیاب ہیں۔
اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ اسے شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ' ان گانوں کی شوٹنگ کے دوران کیموتھراپی سیشن کے لیے جانے سے لے کر اب اسٹیج پر انہی گانوں پر ڈانس کرنے تک کا سفر بے حد مشکل رہا ہے! لیکن ان کی زندہ دلی، ہمت اور بے خوفی نے ہمیں آگے بڑھایا۔آج میں فخر سے کہہ سکتا ہوں میری ماں نے کینسر کے خلاف جنگ لڑی اور جیت گئی۔ اور اس لیے ہم سب مضبوط ہیں'۔اس نوٹ کے آخر میں کارتک آرین نے لکھا کہ ' مجھے آپ پر بہت فخر ہے ماں اور میں ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اس بیماری سے نہیں لڑسکے اور ان تمام لوگوں کو بھی جنہوں نے اس بیماری سے لڑنے کا حوصلہ دکھایا ہے'۔
واضح رہے کہ کارتک آرین آخری بار فلم فریڈی میں نظر آئے تھے۔ اس سے پہلے انہوں نے بلاک بسٹر ہارر کامیڈی بھول بھولیا2 کی وجہ سے کافی سرخیوں بنائی تھیں۔ اب ان کی اگلی فلم شہزادہ ہے جو تیلگو فلم ویکنتھا پورمولو کا ریمیک ہے۔ اس تیلگو فلم میں اللوا رجن اور پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں تھے۔ وہیں اس ہندی ریمیک میں پوجا کا کردار کریتی سینن ادا کرنے والی ہیں۔ شہزادہ' کے علاوہ، کارتک کے پاس'ستیہ پریم کی کتھا' ہے، جو رواں سال ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ کیارا اڈوانی بھی ہوں گی۔ وہیں وہ عاشقی 3، ہیرا پھیری 3 اور مشہور ہدایتکار ہنسل مہتا کی فلم کیپٹن انڈیا میں بھی نظر آئیں گے۔ وہیں کارتک کبیر خان کی فلم میں نظر آنے والے ہیں لیکن ابھی تک اس فلم کے نام کا اعلان نہیں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:Kartik Aaryan in Punjab کارتک آرین نے پنجاب میں اپنی پہلی لوہڑی منائی