ممبئی (مہاراشٹر): بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور خان نے بدھ کے روز فلمساز سوجوئے گھوش کے ساتھ اپنی آنے والی نیٹ فلکس فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ فلم کے نام کے بارے میں ابھی کوئی جانکاری نہیں مل پائی ہے لیکن یہ فلم مشہور جاپانی مصنفٖ کیگو ہیگاشینو کی سال 2005 کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ناول' دی ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس' پر مبنی ہے۔ Kareena Kapoor Begins Shoot for OTT
اس فلم میں جے دیپ اہلاوت اور وجے ورما بھی نظر آئیں گے۔ نیٹفلکس کے ساتھ یہ کرینہ کا پہلا پروجیکٹ ہے۔ 41 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر مغربی بنگال کے کلیمپونگ ضلع میں فلم کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے پوسٹ کے عنوان میں لکھا ' کلیمپونگ میں پہلا دن ۔۔۔۔ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس پر مبنی ہے۔ Kareena Kapoor OTT Debut
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس کی کہانی ایک اکیلی ماں اور اس کی بیٹی کے ارد گرد گھومتی ہے جو ایک جرم کرتی ہے اور اس کے پڑوسی پولیس کی تفتیش کے دوران اس جرم کو چھپانے میں ان کی مدد کرتےہیں۔ سوجوئے گھوش نے کہانی اور بدلا جیسی تھرلر فلموں کی ہدایتکاری ہے۔ فلم کو 12تھ اسٹریٹ انٹرٹینمنٹ، ناردن لائٹس فلمز، گھوش کی باؤنڈ اسکرپٹ اور سیول میں قائم کراس پکچرز کے بینر تلے تیار کی جارہی ہے۔