حیدرآباد: کامیڈین کپل شرما اور بھارتی سنگھ کے لیے یہ مدرز ڈے بے حد خاص رہا کیونکہ انہوں نے پہلی بار اپنے بچوں کے ساتھ ریمپ واک کیا۔ جہاں بھارتی کے ساتھ کرشنا ابھیشیک اور ان کے بیٹے لکشھ عرف گولا ریمپ پر چلتے نظر آئے، وہیں کپل نے اپنی بیٹی انائیرا کا ہاتھ تھامے ریمپ پر واک کیا۔ اس چیریٹی ایونٹ کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہیں اور مداح ان دونوں پیارے بچوں کو دیکھ کر بے حد خوش ہیں۔Kapil Sharma ramp walk with daughter
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
کپل اور ان کی بیٹی دونوں نے سیاہ لباس میں ریمپ پر واک کی۔ اس دوران ان کی بیٹی نے وہاں موجود حاضرین کو بوسے بھی دیے۔ جب کپل نے اپنی بیٹی کو تصویر کے لیے پوز دینے کو کہا تب انائیرا نے پوز بھی دیے۔ حاضرین نے باپ بیٹی کی اس جوڑی کے لیے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
دوسری طرف بھارتی نے کرشنا کا ہاتھ پکڑ کر ریمپ پر واک کیا جب کہ لکشھ کو دیکھ کر لوگوں نے تالیاں بجائیں۔ کرشنا کو بھارتی کے بیٹے کو گود میں لیے ریمپ پر چلتے ہوئے دیکھا گیا۔ بعد میں کپل اور بھارتی ریڈ کارپٹ پر دوبارہ اکٹھے ہوئے اور ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ بھارتی کو نیلے رنگ کے لباس میں دیکھا گیا اور کپل نے ان کی تعریف کی کہ وہ بہت 'پیاری' لگ رہی ہیں۔ ٹیلی ویژن کی اداکارہ نیا شرما بھی بھارتی کے بیٹے کے ساتھ کھیلتی ہوئی نظر آئیں۔
واضح رہے کہ کپل شرما نے حال ہی میں کرشنا ابھیشیک کے اپنے کامیڈی شو میں واپس آنے پر خیرمقدم کیا۔ وہ جلد ہی ریا کپور کی فلم دی کریو کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے شو سے وقفہ بھی لیں گے۔ اس فلم میں تبو، کرینہ کپور اور کریتی سینن اہم کرداروں میں ہیں۔ جب کہ بھارتی سنگھ آخری بار کامیڈی شو فووارہ چوک اور انٹرٹینمنٹ کی رات ہاؤس فل میں نظر آئی تھیں۔