ETV Bharat / entertainment

Kangana Ranaut Wishes Swara Bhaskar اختلافات کے بعد کنگنا رناوت نے سوارا بھاسکر اور فہد احمد کو شادی کی مبارکباد دی - کنگنا نے سوارا بھاسکر کو مبارکباد دی

کنگنا رناوت نے سوارا بھاسکر اور فہد احمد کو شادی کی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ 'شادیاں دلوں میں ہوتی ہیں، باقی سب رسمی چیزیں ہیں'۔

اختلافات کے بعد کنگنا رناوت نے سوارا بھاسکر اور فہد احمد کو شادی کی مبارکباد دی

author img

By

Published : Feb 17, 2023, 4:08 PM IST

اداکارہ سوارا بھاسکر اور سماج وادی پارٹی کے فہد احمد نے جمعرات کو اپنی منگنی اور کورٹ میرج کی خوشخبری دی ہے۔ سونم کپور سمیت دیگر مشہور شخصیات نے ممبئی میں ان کی منگنی کی تقریب میں شرکت کی۔ جمعہ کو فلم تنو ویڈز منو میں سوارا کے ساتھ نظر آنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹویٹر پر سوارا اور فہد کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ دونوں خوش نظر آرہے ہیں۔ سوارا اور فہد مارچ میں شادی کریں گے۔Kangana Ranaut wishes Swara Bhaskar

  • You both look happy and blessed that’s God’s Grace … marriages happen in the hearts rest all are formalities … ♥️♥️

    — Kangana Ranaut (@KanganaTeam) February 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سوارا بھاسکر اور فہد احمد نے کورٹ میرج کرلی ہے ۔ انہوں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت 6 جنوری کو اپنے کاغذات جمع کرائے تھے۔ شادی کی روایتی تقریب اگلے ماہ شروع ہوگی۔ جمعہ کو سوارا نے اپنی اور فہد کی تصاویر شیئر کیں، جس میں دونوں بھارتی لباس میں بے حد خوش اور حسین نظر آرہے تھے۔ سوارا نے آج صبح ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'اسپیشل میرج ایکٹ کے لیے تین چیئرس (نوٹس کی مدت کے باوجود) کم از کم یہ موجود ہے اور محبت کو ایک موقع فراہم کرتا ہے… محبت کرنے کا حق، اپنے جیون ساتھی کو منتخب کرنے کا حق، شادی کرنے کا حق، اس سے صرف کسی ایک کو فائدہ نہیں ہونا چاہیے'۔

کنگنا رناوت نے سوارا کے ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ دونوں خوش نظر آرہے ہو یہ خدا کا کرم ہے۔۔شادیاں دلوں میں ہوتی ہیں باقی سب رسمی ہیں۔۔ '۔ ایک ٹوئٹر صارف نے سوارا کے لیے کنگنا کا یہ ٹویٹ پڑھ کر کہا کہ' زندگی میں پہلی مثبت ٹویٹ'۔

سوارا بھاسکر اور کنگنا رناوت حالیہ برسوں میں اپنے مبینہ جھگڑے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہیں۔ سوارا اور کنگنا نے دو فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے ۔ دونوں نے سال 2011 میں تنو ویڈز منو اور سال 2015 میں تنو ویڈز منو ریٹرنز میں کام کیا ہے۔ سال 2020 میں کنگنا نے سوارا اور تاپسی پنو کو 'بی گریڈ اداکارہ' کہا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان ایک دیوار کھڑی ہوگئی تھی۔ کنگنا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ' سوارا اور تاپسی، جو دونوں فلم انڈسٹری میں 'باہر' سے ہیں، فلم ساز کرن جوہر کو متاثر کرنے کے لیے بالی ووڈ میں اقربا پروری سے انکار کرتے ہیں، لیکن انہیں پھر بھی 'کام نہیں ملتا'۔ سوارا نے ٹویٹر پر کنگنا کے اس تبصرے کا طنزیہ جواب دیتے ہوئے اسے 'تعریف' کہا تھا۔

مزید پڑھیں:کورٹ میرج کے بعد سوارا بھاسکر اور فہد احمد کی خوبصورت تصاویر پر ایک نظر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.