شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے 25 جنوری کو ریلیز ہونے کے بعد سے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑے ہیں اور کئی نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔ جہاں پورا بالی ووڈ فلم کی کامیابی اور شاہ رخ خان کو ایک طویل وقت کے بعد اسکرین پر دیکھنے کی خوشی میں ڈوبا ہوا ہے وہیں اداکارہ کنگنا رناوت مسلسل فلم کے حوالے سے ٹویٹ کرکے اسے تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ پٹھان میں 'دشمن ملک' پاکستان کی نیک شبیہ پیش کرنے اور فلم کی کامیابی کو 'محبت کی جیت ' بتانے والے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد اب کنگنا نے بالی ووڈ کو متنبہ کیا ہے کہ 'وہ سیاست سے دور رہیں'۔ حال ہی میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور فلمساز کرن جوہر نے انسٹاگرام پر پٹھان کی تعریف کی تھی۔ جہاں عالیہ نے لکھا تھا 'محبت کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے'، وہیں کرن نے لکھا تھا کہ ' نفرت کے اوپر ہمیشہ محبت کی جیت ہوتی ہے'۔Kangana Ranaut warns Bollywood
ہفتے کی صبح کنگنا رناوت نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' بالی ووڈ والے یہ کہانی گھڑنے کی کوشش مت کرنا کہ اس دیش میں تم ہندو نفرت سے دو چار ہو رہے ہو۔ اگر میں نے پھر سے یہ لفظ سنا ' نفرت پر فتح' تو تم لوگوں کی وہی کلاس لگے گی جو کل لگی تھی۔ اپنی کامیابی کا لطف اٹھاؤ اور اچھا کام کرو، سیاست سے دور رہو'۔ واضح رہے کہ سال 2020 میں سوشل میڈیا پلیٹفارم کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر اداکارہ کے ٹویٹر اکاؤنٹر پر پابندی عائد کردی گئی تھی، جسے اب ہٹادیا گیا ہے اور وہ دوبارہ ٹویٹر پر واپس آگئی ہیں۔
-
Bollywood walon yeh narrative banane ki koshish mat karna ki iss desh mein tum Hindu hate se suffer kar rahe ho, agar maine phir se yeh word suna ‘triumph over hate’ toh tum logon ki wahi class lagegi jo kal lagi thi, enjoy your success and do good work, stay away from politics.
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) January 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Bollywood walon yeh narrative banane ki koshish mat karna ki iss desh mein tum Hindu hate se suffer kar rahe ho, agar maine phir se yeh word suna ‘triumph over hate’ toh tum logon ki wahi class lagegi jo kal lagi thi, enjoy your success and do good work, stay away from politics.
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) January 28, 2023Bollywood walon yeh narrative banane ki koshish mat karna ki iss desh mein tum Hindu hate se suffer kar rahe ho, agar maine phir se yeh word suna ‘triumph over hate’ toh tum logon ki wahi class lagegi jo kal lagi thi, enjoy your success and do good work, stay away from politics.
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) January 28, 2023
ان کے اس ٹویٹ پر کئی ٹویٹر صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کچھ ٹویٹر صارفین کا یہ کہنا ہے کہ کنگنا اپنی ذاتی فائدے کےلیے پٹھان پر بار بار ٹویٹ کر رہی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'چلو پٹھان کو سائڈ میں کرتے ہیں۔۔۔ 'نفرت پر فتح' کی ایک اور مثال یہ ہے کہ کس طرح آپ کی پچھلی نو فلمیں یکے بعد دیگرے فلاپ ہوئیں۔ شائقین نے کنگنا کو ناکارہ ہے ہم سب جانتے ہیں کہ اب آپ اسمرتی ایرانی کے جیسے پوزیشن حاصل کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ ایک اور شخص نے ٹویٹ کیا کہ ' میڈیم جی، آپ کہاں سے ہو؟ بالی ووڈ سے نہیں ہو؟ آپ ہالی ووڈ سے ہو؟ آپ کیوں ایسی باتیں کرتی ہو؟ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'جتنی نفرت کروگی اتنی ہی ذہنی حالت اور خراب ہوگی۔ تھوڑا دماغ کو آرام دو'۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز کئی ٹویٹس کرتے ہوئے کنگنا نے ان لوگوں کو بھی مخاطب کیا تھا جو 'یہ دعوی کرتے ہیں کہ پٹھان 'نفرت پر محبت کی فتح ہے'۔ انہوں نے کہا تھا کہ ' پٹھان کے تئیں بھارت کی محبت اور مساوات کی وجہ سے فلم سنیما گھروں میں کامیابی سے چل رہی ہے'۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ' وہ تمام لوگ جو دعوی کر رہے ہیں کہ پٹھان نفرت کے اوپر محبت کی جیت ہے، میں اسے اتفاق کرتی ہوں لیکن کسی کی نفرت پر کسی کی محبت ہے؟ یہاں واضح کریں کہ کون ٹکٹیں خرید رہا ہے اور اسے کامیاب بنا رہا ہے؟ ہاں یہ بھارت کی محبت اور مساوات ہے جہاں 80 فیصد ہندو رہتے ہیں اور پھر بھی پٹھان نامی فلم جو ہمارے دشمن ملک پاکستانا ور آئی ایس آئی کو اچھی روشنی میں دکھاتی ہے، کامیابی سے چل رہی ہے۔ نفرت اور فیصلوں سے بالاتر بھارت کا یہی جذبہ اسے مہان بناتا ہے'۔
-
I do believe Indian Muslims are patriotic and very different from Afghan Pathans … the crux is India will never be Afghanistan, we all know what is happening in Afghanistan,it’s beyond hell there, so apt name for the movie Pathan according to its storyline is the Indian Pathan🙏
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) January 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">I do believe Indian Muslims are patriotic and very different from Afghan Pathans … the crux is India will never be Afghanistan, we all know what is happening in Afghanistan,it’s beyond hell there, so apt name for the movie Pathan according to its storyline is the Indian Pathan🙏
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) January 27, 2023I do believe Indian Muslims are patriotic and very different from Afghan Pathans … the crux is India will never be Afghanistan, we all know what is happening in Afghanistan,it’s beyond hell there, so apt name for the movie Pathan according to its storyline is the Indian Pathan🙏
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) January 27, 2023
-
All those who are claiming Pathan is triumph of love over hate,I agree but whose love over whose hate? Let’s be precise, whose is buying tickets and making it a success?Yes it is India’s love and inclusiveness where eighty percent Hindus lives and yet a film called Pathan (cont)
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) January 27, 2023 ۔" class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
۔">All those who are claiming Pathan is triumph of love over hate,I agree but whose love over whose hate? Let’s be precise, whose is buying tickets and making it a success?Yes it is India’s love and inclusiveness where eighty percent Hindus lives and yet a film called Pathan (cont)
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) January 27, 2023
۔All those who are claiming Pathan is triumph of love over hate,I agree but whose love over whose hate? Let’s be precise, whose is buying tickets and making it a success?Yes it is India’s love and inclusiveness where eighty percent Hindus lives and yet a film called Pathan (cont)
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) January 27, 2023
اداکارہ نے یہ بھی ٹویٹ کیا تھا کہ ' یہ بھارت کی محبت ہے جس نے دشمنوں کی نفرت اور چھوٹی سیاست پر فتح حاصل کی ہے لیکن وہ تمام لوگ جنہیں بہت زیادہ امیدیں ہیں، براہ کرم نوٹ کریں۔۔ پٹھان صرف ایک فلم ہوسکتی ہے۔۔۔گونجے گا تو یہاں صرف جئے شری رام۔۔جئے شری رام'۔