حیدرآباد: بی جے پی نے حال ہی میں اپنے قومی ترجمان نپور شرما کو پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر معطل کردیا ہے۔ نپور نے ایک ٹیلی ویژن مباحثے کے دوران پیغمبر اسلام پر متنازعہ تبصرہ کیا تھا، جس کے بعد ملک میں اور بیرون ملک نُپور اور بھارتی جنتا پارٹی کو سخت مذمت کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں اب بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی سرخیوں میں بنے رہنے کے لیے اس معاملے پر اپنے خیالات ظاہر کیے ہیں۔ Kangana Ranaut Backs Nupur Sharma
جہاں اس معاملے نے سفارتی سطح پر زور پکڑلیا ہے۔ پیغمبر اسلام کے خلاف متنازع ریمارکس پر قطر، ایران، کویت، متحدہ عرب امارات، اردن مالدیپ اور انڈونیشیا جیسے کئی اسلامی ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، وہیں اداکارہ نے نپور شرما کی حمایت میں پوسٹ کیا ہے۔
کنگنا رناوت نے اس پورے معاملے میں نُپور شرما کا دفاع کیا ہے۔ کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پوسٹ لکھا کہ 'جب ہندو دیوی دیوتاؤں کی ہر روز توہین کی جاتی ہے، تو ایسے کیسز کے لیے عدالت ہوتی ہے۔ کنگنا نے مزید لکھا، 'ملک میں ایک جمہوری حکومت ہے اور یہ افغانستان نہیں ہے۔
کنگنا نے اپنی انسٹا اسٹوری پوسٹ میں مزید لکھا کہ 'نپور اپنی رائے کا اظہار کرنے کی مکمل آزادی رکھتی ہیں، میں دیکھ رہی ہوں کہ انہیں چاروں طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ وہ تقریباً ہر روز ہندو دیوتاؤں کی توہین کرتے ہیں، تب ہم اس کے لیے عدالت کا رخ کرتے ہیں، براہ کرم یہاں مت آئیں۔ یہ افغانستان نہیں ہے، ہمارے پاس جمہوری نظام کے تحت منتخب کی گئی حکومت ہے۔ یہ صرف ان لوگوں کو یاد دلانے کے لیے ہے جو بھول چکے ہیں'۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی حالیہ فلم دھاکڑ ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر ایک ہفتے کے اندر ہی دم توڑ گئی۔ کنگنا کی یہ فلم ان کے کیریئر کی بدترین فلم ثابت ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: