ETV Bharat / entertainment

Kangana Ranaut Takes a Jibe at KJo کنگنا رناوت کا کرن جوہر کے 'نفرت پر محبت کی جیت' والے تبصرے پر طنز - کرن جوہر کا نفرت پر محبت کی جیت

کنگنا رناوت ٹویٹر پر واپس آگئی ہیں اور اپنی ٹویٹس سے اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی موجودگی کا احساس دلا رہی ہیں۔ جمعہ کے روز کنگنا نے ٹویٹر پر ہمیشہ کی طرح کرن جوہر کو نتقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پٹھان کے پہلے دن کی زبردست کمائی پر کرن جوہر کے 'نفرت کے اوپر جیت ہمیشہ محبت کی ہی ہوتی ہے' تبصرے پر کنگنا نے ان کا مذاق اڑایا ہے۔

کنگنا رناوت کا کرن جوہر کے 'نفرت پر محبت کی جیت' والے تبصرے پر طنز

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 3:00 PM IST

حیدرآباد: کئی ہندی فلمی شخصیات جیسے کرن جوہر، پوجا بھٹ اور محمد ذیشان ایوب نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کامیابی کو 'محبت کی جیت' بتائی ہے۔ اب اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کی بحالی کے بعد 'نفرت کے اوپر محبت کی جیت' والے تبصرے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کئی ٹویٹس کیے ہیں۔Kangana Ranaut takes a jibe at KJo

جمعہ کو کنگنا نے سوشل میڈیا پر پٹھان کی کامیابی کو بائیں بازو کی سیاست سے جوڑتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ کنگنا نے ٹویٹر پر لکھا کہ ' وہ تمام لوگ جو پٹھان کو نفرت پر محبت کی جیت کا دعوی کر رہے ہیں، میں ان سے اتفاق رکھتی ہوں لیکن کس کی نفرت پر کس کی محبت نے جیت حاصل کی ہے؟ یہاں یہ واضح کریں کہ ، کون ٹکٹیں خرید رہا ہے اور اسے کامیاب بنا رہا ہے؟۔

اداکارہ نے بھارت کی 'محبت اور مساوات' کی تعریف کی اور کہا کہ ایک ایسے ملک میں جہاں اسی فیصد ہندو رہتے ہیں اور پھر بھی 'پٹھان' نامی فلم، جس میں ہمارے دشمن ملک پاکستان اور آئی ایس آئی کو اچھا بتایا گیا ہے، کامیابی سے باکس آفس پر چل رہی ہے، یہ بھارت کا جذبہ ہے، نفرت سے بالاتر ہوکر اور اس کے فیصلے ہی اسے مہان بناتے ہیں۔۔۔ یہ بھارت کی محبت ہے جس نے دشمنوں کی نفرت اور چھوٹی سیاست پر فتح حاصل کی ہے۔"

کنگنا نے یہ ٹویٹس بظاہر کرن جوہر کی اس انسٹاگرام پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے کیا ہے جس میں کرن جوہر نے جعمرات کے روز عالمی سطح پر 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے پر ٹیم پٹھان کی تعریف کی ہے۔ فلسماز نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھا تھا کہ 'ایک صدی سے آگے کی کامیاب فلمیں!!! ایک ہی دن میں 100 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی! میگااسٹار ایس آر کے، وژنری اور لیجنڈری یش راج فلمز اور آدی، سڈ، دیپیکا جان!!! واہ! محبت کی ہمیشہ نفرت پر جیت ہوتی ہے! اس تاریخ کو یاد رکھیں'۔

اس دوران کنگنا نے اسٹینڈ اپ کامیڈین اتل کھتری کے ٹویٹس کا بھی جواب دیا جنہوں نے ٹویٹر پر مودی کو نشانہ بنایا تھا۔ کھتری کو جواب دیتے ہوئے کنگنا نے لکھا کہ ' اگر فلم انڈسٹری سیاسی پروپیگنڈے کی آگ برداشت نہیں کرنا چاہتی تو وہ اپنی فلموں کا استعمال کرتے ہوئے اس طرح کے پروپیگنڈے کی مذمت کرے، تم کھیلو تو گیم ہے ہم کھیلیں تو شیم(بدنام) ہے، ایسے نہیں چلے گا بھائی… بعد میں مت رونا ہم تو آرٹسٹ ہے ابھی سے اوقات میں رہو'۔

اس اسپائی تھرلر فلم کو ملنے والے ابتدائی ردعمل کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ فلم نہ صرف شاہ رخ خان کے لیے بلکہ یش راج فلمز اور وبائی مرض کے نتیجے میں بالی ووڈ کو ہونے والے نقصانات اور سال 2022 میں لگاتار ناکام ہوئی ہندی فلموں کے لیے امید کی کرن ہے اور ساتھ ہی یہ ان لوگوں کو بھی منہ توڑ جواب دیتی ہے جو بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.