ممبئی: اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر کنگنا رناوت نے اپنی فلم 'ایمرجنسی' بنانے میں اپنی جدوجہد کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف کیے ہیں۔ ہفتے کے روز اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ انہوں نے ایمرجنسی کی شوٹنگ شیڈول مکمل کرلی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے اپنے دشمنوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ' کس طرح انہیں فلم بنانے سے روکنے کی کوشش کی گئی ہے'۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ' انہیں فلم بناتے وقت اپنی جائیدادیں گروی رکھنی پڑیں'۔ Kangana Ranaut on Emergency
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے فلم کے سیٹس سے پردے کے پیچھے کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں اور ایمرجنسی پر کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں ایک طویل نوٹ شیئر کیا۔ کنگنا نے ایمرجنسی میں کام کرنے کے اپنے تجربے کو زندگی کا "بہت شاندار مرحلہ" قرار دیا۔ فلم کی ہدایتکاری کے علاوہ کنگنگا رینو پٹی کے ساتھ ایمرجنسی کی شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہون نے کن حالات میں ایمرجنسی بنائی ہے۔ کنگنا نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے کتنے آرام سے کام کیا ہے لیکن'حقیقت اس سے بہت دور ہے۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ 'انہوں نے اپنی جائیداد کی ہر وہ چیز گروی رکھ دی جو انہوں نے خریدی تھی'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ایمرجنسی کی شوٹنگ کے دوران کنگنا کو ڈینگی کی تشخیص ہوئی تھی۔ لو بلڈ سیل کاؤنٹس کے باوجود انہوں نے فلم کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ جاری رکھی۔ کنگنا نے کہا کہ انہوں نے وہ سب چیزیں سانجھا نہیں کی ہیں جس سے انہیں گزرنا پڑا تھا کیونکہ وہ نہیں چاہتی ہیں کہ جو لوگ ان کی فکر کرتے ہیں وہ پریشان ہوں اور وہ ان لوگوں کو خوش ہونے کا موقع نہیں دینا چاہتی تھیں جو لوگ شدت سے ان کی ناکامی دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ' میں ان لوگوں کو اپنے درد کی خوشی نہیں دینا چاہتی تھی۔ انہوں نے ایمرجنسی کی کاسٹ اور عملے کے تعاون کے لیے ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اداکارہ فلم ایمرجنسی میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ کنگنا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں انوپم کھیر، مہیما چوہدری، وشاک نائر، ستیش کوشک، ملند سومن اور شریس تلپڑے نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔