ETV Bharat / entertainment

Film Devara جونیئر این ٹی آر کی فلم دیورا کا فرسٹ لُک ریلیز

author img

By

Published : May 20, 2023, 1:58 PM IST

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر کی فلم دیورا کا پوسٹر ریلیز ہو گیا ہے۔ جونیئر این ٹی آر کا دمدار لُک پوسٹر میں سامنے آیا ہے۔ Film Devara First look

جونیئر این ٹی آر کی فلم دیورا کا فرسٹ لُک ریلیز

ممبئی: جنوبی ہند کے اسٹار جونیئر این ٹی آر کی آنے والی فلم دیورا کا پہلا لک ریلیز ہو گیا ہے۔ جونیئر این ٹی آر نے اپنی آنے والی فلم 'دیورا' کے ٹائٹل کا اعلان کیا ہے جس کا عنوان پہلے این ٹی آر 30 دیا گیا تھا ۔ اس ایکشن ڈرامہ کو کورٹلا شیوا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ لک میں جونیئر این ٹی آر ایک الفا مین کی طرح نظر آرہے ہیں جو اس ایکشن مشن پر ہے۔ 'دیورا' کی تخلیق یوواسودھا آرٹس اور این ٹی آر آرٹس نے اور ننداموری کلیان رام نے پیش کیا ہے۔ یہ فلم 05 اپریل 2024 کو پین انڈیا پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ فلم میں جھانوی کپور اور سیف علی خان کے بھی اہم کردار ہیں۔ 'دیورا' جھانوی کپور کی تیلگو انڈسٹری میں پہلی فلم ہے۔ اس فلم کو میکلینینی سدھاکر اور کوساراجو ہری کرشنا نے پروڈیوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Huma Qureshi New Movie ہُما قریشی کی فلم ترلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز ہوگی

بتا دیں کہ پوسٹر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے جونیئر این ٹی آر نے ہیش ٹیگ 'دیورا' لکھا۔ جونیئر این ٹی آر پوسٹر میں تیور کے ساتھ خون آلود ہتھیار اٹھائے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ان کی دمدار فلم اس بات کا اشارہ دے رہی ہے کہ وہ فلم میں برائی کو ختم کرنے کے لیے دیورا ثابت ہوں گے۔ دریں اثنا آپ کو بتاتے چلیں کہ جیسے ہی پوسٹر سامنے آیا، مداح پرجوش ہوگئے اور لائکس اور کمنٹس کی بارش شروع کردی۔ واضح رہے کہ آر آر آر اداکار کی آنے والی فلم 5 اپریل 2024 کو ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ فلم میں جھانوی کپور اور سیف علی خان بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.