حیدرآباد: بالی ووڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' سے جان ابراہم کا پہلا لک جاری کردیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان نے جان کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ فرسٹ لک پوسٹر میں جان مضبوط انداز میں نظر آ رہے ہیں۔John Abraham First Look From Pathaan
'پٹھان' سے جان ابراہم کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے، شاہ رخ خان نے لکھا، "یہ بہت دمدار ہے اور بہت زبردست نظر آنے والا ہے۔ پٹھان سے جان ابراہم کو متعارف کراتے ہیں۔ 25 جنوری کو پٹھان آپ کے قریبی سنیما گھروں میں آنے والا ہے۔ فلم ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اس کے ساتھ ہی جان نے پٹھان میں اپنی پہلی جھلک کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا، 'زندگی بھر کا مشن شروع ہونے والا ہے، 25 جنوری 2023 کو اپنے قریبی سینما گھروں میں ریلیز ہوگی جس کے ساتھ ہم یش راج فلمز کے 50 ویں سالگرہ منائیں گے۔ یہ فلم ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی'۔
خیال رہے کہ 'پٹھان' اور 'ڈنکی' جیسی بڑی فلمیں پہلے ہی شاہ رخ خان کی جھولی میں ہیں۔ 'پٹھان' اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں سلمان خان کا کیمیو بھی ہے۔ فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان نے مشہور اور زبردست فلمیں بنانے والے ہدایت کار راجکمار ہیرانی کے ساتھ فلم 'ڈنکی' سائن کی ہے اور شاہ رخ نے اس کی شوٹنگ بھی شروع کردی ہے۔ یہ ایک سوشل ڈرامہ کامیڈی فلم ہے، جس میں شاہ رخ خان ایک سردار کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ شاہ رخ خان نے بھی راجکمار ہیرانی کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کرکے اس فلم کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:Deepika Padukone Pathaan look: فلم پٹھان سے دیپیکا پڈوکون کی پہلی جھلک سامنے آئی
اس کے علاوہ شائقین شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' کو لے کر بھی پرجوش ہیں جو 2 جون 2023 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ ساؤتھ کے مضبوط اداکار ایٹلی (ارون کمار) اس فلم کو ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔