ETV Bharat / entertainment

Jiah Khan Suicide Case: جیا خان کی والدہ نے سورج پنچولی پرجسمانی اور ذہنی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا - جیا خان کی والدہ رابعہ خان کا سورج پر الزام

اداکارہ جیا خان کی والدہ رابعہ خان نے عدالت میں اداکارہ کی کیرئیر اور سورج پنچولی کے ساتھ رشتے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ رابعہ نے عدالت کو بتایا کہ سورج نے سوشل میڈیا کے ذریعے جیا خان سے رابطہ کیا اور پھر ان سے ملنے کے لیے دباؤ بنایا تھا۔Jiah Khan Suicide Case

جیا خان کی والدہ نے سورج پنچولی پرجسمانی اور ذہنی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا

author img

By

Published : Aug 18, 2022, 4:06 PM IST

ممبئی: آج سے نو سال قبل خودکشی کرنے والی اداکارہ جیا خان کی والدہ رابعہ خان نے عدالت میں سنسنی خیز انکشاف کیے ہیں۔ رابعہ خان نے بدھ کے روز عدالت میں بتایا کہ اداکار آدتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی ان کی بیٹی کو جسمانی اور ذہنی طور پر تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ Jiah Khan Suicide Case

سال 2013 میں اداکار سورج کے خلاف جیا خان کو خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سی بی آئی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ فی الحال اداکار ضمانت پر باہر ہیں۔ بدھ کو جیا خان کی والدہ رابعہ خان نے خصوصی جج اے ایس سید کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

رابعہ خان نے عدالت میں جیا خان کی بالی ووڈ میں انٹری، ان کے کیریئر اور سورج کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کی۔ رابعہ نے عدالت کو بتایا کہ سورج نے سوشل میڈیا کے ذریعے جیا خان سے رابطہ کیا اور پھر ان سے ملنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ رابعہ نے مزید بتایا کہ شروع میں ان کی بیٹی جیا کافی خوفزدہ تھی اور سورج سے ملنے کے لیے ہچکچاہٹ محسوس کر رہی تھی ، لیکن بعد میں وہ اس سے ملنے کے لیے رضامند ہوگئی۔

رابعہ خان نے عدالت میں کہا کہ ' دونوں کی ملاقات پہلی بار ستمبر 2012 میں ہوئی۔ جیا نے اس وقت مجھے کچھ تصاویر بھیجی تھیں اور ایسا لگتا تھا کہ یہ تصویریں اس نے لی ہیں اور دونوں ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے ہیں، لیکن جیا نے مجھے بتایا کہ وہ دوست ہیں'۔ رابعہ نے مزید بتایا کہ سورج ان کی بیٹی کی روزمرہ کی زندگی پر حاوی ہونے لگا اور اکتوبر 2012 سے دونوں ایک دوسرے کے گھر آنا شروع ہو گئے اور پھر ساتھ رہنے لگے۔

رابعہ نے کہا کہ جب جیا نومبر 2012 میں لندن میں اپنے گھر واپس آئی تو وہ بہت خوش نظر آئیں اور پھر کام کے سلسلے میں وہ ممبئی واپس آگئی، حالانکہ وہ فیملی کے ساتھ کرسمس منانے کے لیے دوبارہ لندن آنے والی تھی لیکن وہ آئی نہیں۔ رابعہ نے بتایا کہ کرسمس سے ایک روز قبل 24 دسمبر 2012 کو سورج نے جیا کو ایک میسج کیا تھا۔ جس میں اس نے لکھا تھا کہ ایک دوست کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے وہ جیا سے ناراض ہوگیا تھا اس لیے جیا اسے معاف کرکے ایک اور موقع دے۔

رابعہ خان کا مزید کہنا تھا کہ 'پھر مجھے معلوم ہوا کہ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، میری بیٹی نے سورج کو دوسرا موقع دینے کا فیصلہ کیا اور دونوں گوا چلے گئے ، لیکن جیا نے فون کر کے انہیں بتایا کہ وہ بہت ہی عجیب جگہ ہے اور یہاں نہیں رکنا چاہتی ۔

رابعہ نے بتایا کہ سورج گوا میں اپنے دوستوں کے سامنے جیا کو شرمندہ کرتا تھا اور دوسری خواتین کے ساتھ فلرٹنگ کرتا تھا۔ پھر میری بیٹی 14 فروری 2013 کو بغیر بتائے لندن آگئی ، اس وقت وہ بہت اداس تھی۔ میں نے اپنی بیٹی سے پوچھا کہ اسے کیا ہوا جس پر جیا نے بتایا کہ سورج انہیں جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اسے برے ناموں سے پکارتا تھا۔

جیا کو امیتابھ بچن کی اداکاری والی فلم نشبھد میں دیکھا گیا تھا ۔ وہ 3 جون 2013 کو ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔ اداکار آدتیہ پنچولی اور زرینہ وہاب کے بیٹے سورج فی الحال اس کیس میں ضمانت پر باہر ہیں۔ سی بی آئی کا کہنا تھا کہ ممبئی پولیس نے 10 جون 2013 کو اس کیس کے حوالے سے تین صفحات پر مشتمل ایک نوٹ ضبط کیا تھا، جسے جیا نے لکھا تھا اور اس میں جیا نے اپنے خودکشی کرنے کی وجہ لکھی تھی۔ مرکزی ایجنسی نے کہا تھا کہ خودکشی نوٹ میں جیا نے سورج کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں لکھنے کے علاوہ یہ بھی کہا تھا کہ سورج انہیں ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتا ہے جس کی وجہ سے وہ خودکشی کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.