حیدرآباد: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کا گانا 'جھوم جو پٹھان' دلکش سنائی دے رہا ہے۔ میکرز نے جمعرات کے روز جاسوسی تھرلر فلم پٹھان کے دوسرے گانے کی نقاب کشائی کی۔ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون پر فلمائے گئے اس گانے کو بھی وشال اور شیکھر کی جوڑی نے کمپوز کیا ہے، جس کی آواز اریجیت سنگھ، سکریتی کاکڑ، وشال اور شیکھر نے دی ہے اور اس کے بول کمار نے لکھے ہیں۔ اس گانے کو باسکو سیزر کی جوڑی نے کوریوگراف کیا ہے۔ Jhoome Jo Pathaan Out
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم 'پٹھان' کے گانے 'بیشرم رنگ' پر شروع کیا گیا تنازع دن بدن شدت اختیار کرتے جارہا ہے۔اس گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے پہلے بتایا تھا کہ 'جھومے جو پٹھان، پٹھان کی روح کا انمول حصہ ہے، جس کا کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا ہے۔ یہ گانا سپر اسپائی پٹھان کی شخصیت کی خوبیوں کو بتائے گا۔ اس کی توانائی، اس کا جذبہ، اس کا اعتماد کسی کو بھی دھنوں پر رقص کرنے پر مجبور کر سکتا ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ ' اس گانے میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون اہم کردار میں ہیں۔ یہ گانا قوالی کا جدید ترین ورژن ہے اور یہ پٹھان کے اسٹائل کو دکھائے گا۔ ہمیں شاہ رخ خان کو موسیقی کی دھن میں تھرکتے دیکھتے ہوئے کچھ عرصہ ہوگیا ہے اور ہم امید کر رہے ہیں کہ لوگ اپنے پسندیدہ سپراسٹار کو رقص کرتے ہوئے دیکھنا پسند کریں گے'۔
سدھارتھ نے مزید کہا کہ ' جھومے جو پٹھان میں دیپیکا پڈوکون بھی ہیں جو ایک بار پھر خوبصورت اوتار میں نظر آنے والی ہیں۔ اسکرین پر ان کی جوڑی جلوہ افروز نظر آتی ہے اور یہ گانا دنیا کے ہر اس شخص کے لیے خاص ہونے والا ہے جو شاہ رخ اور دیپیکا کو آن اسکرین جوڑی کے طور پر دیکھنا پسند کرتے ہیں'۔
واضح رہے کہ فلم کا پہلا گانا 'بیشرم رنگ' 12 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔اسے وشال اور شیکھر نے کمپوز کیا ہے اور اس کے بول کمار نے لکھے ہیں۔ اس گانے کی ریلیز کے بعد سے فلم پٹھان تنازع کا شکار ہے۔ فلم کے خلاف مسلسل بائیکاٹ کے مطالبہ کی آواز اٹھ رہی ہے۔ کئی بی جے پی رہنما سمیت کچھ سوشل میڈیا صارفین نے فلم کے گانے پر ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔