ETV Bharat / entertainment

Jeremy Renner Shares Selfie: ایوینجرز کے اداکار جیریمی رینر نے ہسپتال سے اپنی سیلفی شیئر کی

author img

By

Published : Jan 4, 2023, 11:45 AM IST

ہالی ووڈ اسٹار جیریمی رینر برفانی طوفان میں حادثے کا شکار ہونے کے بعد اب صحتیاب ہورہے ہیں۔ اداکار نے ہسپتال کے بستر سے اپنی ایک سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ انہوں نے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔Jeremy Renner shares Selfie

ایوینجرز کے اداکار جیریمی رینر نے ہسپتال سے اپنی سیلفی شیئر کی

واشنگٹن: ہالی ووڈ اسٹار جیریمی رینر، جو نئے سال کے دن ایک حادثے کے بعد تکلیف دہ چوٹ کا شکار ہوگئے تھے، اب اداکار نے ہسپتال کے بستر سے اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ منگل کے روز انسٹاگرام پر رینر نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ' رحم دلی کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ میں ابھی ٹائپ کرنے کی حالت میں نہیں ہوں لیکن میں آپ سب کو اپنا پیار بھیجتا ہوں'۔Jeremy Renner shares Selfie

ان کے اس سوشل میڈیا پوسٹ کا کمینٹ سیکشن لوگوں کے پیار اور دعاؤں سے بھرا ہوا ہے۔ وہیں ہالی ووڈ کے متعدد ستاروں نے بھی اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جس میں کرس ہیمس ورتھ، کرس پریٹ، تائکا وائٹیٹی اور اورلینڈو بلوم شامل ہیں۔ ہیمس ورتھ نے ان کے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' جلد صحتیاب ہوجاؤ دوست، تمہیں ڈھیر سارا پیار بھیج رہا ہوں'۔ وہیں ان کے ایوینجرز کے ساتھی اداکار پرٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' آپ کے لیے دعائیں کر رہا ہوں'۔

ہالی ووڈ اداکار نیواڈا کیلیفرنیا سرحد کے قریب ماؤنٹ روس ہائی وے کے قریب برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہوئے ہوگئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ' رینر کو علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال لے جانا پڑا'۔ ایک ذرائع نے پیر کو ایک میگزین کو بتایا کہ ' رینر کی چوٹیں کافی شدید تھیں۔ اداکار کے نمائندے نے شیئر کیا کہ رینر کو "بہترین دیکھ بھال مل رہی ہے۔

قریبی طبی مرکز میں منتقل ہونے کے بعد پیر کو رینر کی سرجری ہوئی۔ رینر کئی سالوں سے واشو کاؤنٹی میں ایک گھر کے مالک ہیں۔ نیوز 4 کے مطابق شمالی نیواڈا کا علاقہ نئے سال کے موقع پر طوفان کے دوران شدید برف باری سے متاثر ہوا، جس میں 31 ہزار سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔

مارول سنیماٹک یونیورس میں کلینٹ بارٹن عرف ہاکی کے طور پر مقبولیت حاصل کرنے والے رینر فی الحال ٹیلر شیریڈن کی ڈرامہ سیریز میئر آف کنگس ٹاؤن کی اینکرنگ کر رہے ہیں، جس کا دوسرا سیزن جنوری میں شروع ہونے والا ہے۔ دی ہرٹ لاکر (2008) اور دی ٹاؤن (2010) میں اداکاری کے لیے انہیں دو بار آسکر کے لیے نامزد بھی کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں:Ray Liotta Dies: پرینکا چوپڑا نے ہالی ووڈ اداکار رے لیوٹا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.