ETV Bharat / entertainment

Taarak Mehta Ka Ooltah Chashmah تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے پروڈیوسرز پر جنسی ہراساں کا الزام

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ جینیفر مستری بنسیوال نے شو کے میکرز کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ اداکارہ نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اب شو کے میکرز نے بھی اس معاملے میں اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

author img

By

Published : May 11, 2023, 4:32 PM IST

تارک مہتا الٹا چشمہ کے پروڈیوسرز پر جنسی ہراساں کا الزام، میکرز نے الزامات کو بے بنیاد کہا

ایسا لگتا ہے کہ مشہور ٹیلی ویژن شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے پروڈیوسر اور ہدایتکار کا وقت صحیح نہیں چل رہا ہے۔ شیلیش لودھا کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے بعد اب شو کے ایک اور اداکار نے شو کے میکرز پر کچھ سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ مسز روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کرنے والی جنیفر مستری بنسیوال نے شو کے پروڈیوسر اسیت موت، پروجیکٹ ہیڈ سہیل رمانی اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر جتن بجاج کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے اور بدسلوکی کی شکایت درج کرائی ہے۔ Taarak Mehta Ka Ooltah Chashmah

جینیفر کے ان الزامات کے بعد شو کے پروڈیوسر نے بھی اداکارہ کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ای ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق جینیفر نے دو ماہ قبل شو کی شوٹنگ روک دی تھی۔ انہوں نے 7 مارچ کو شو کے لیے آخری شوٹ کیا تھا اور دعویٰ کیا کہ 'سہیل اور ایگزیکٹو پروڈیوسر جتن بجاج نے سیٹ پر ان کی توہین کی جس کے بعد انہیں سیٹ چھوڑنا پڑا۔

ای ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے خود انکشاف کیا ہے کہ رواں سال 7مارچ کو انہوں نے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اپنی آخری قسط شوٹ کی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ مجھے مسٹر سہیل رمانی اور دوسرے ایگزیکٹو پروڈیوسر جتن بجاج کے ہاتھوں ذلت اور توہین کا نشانہ بنایا گیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ سیٹ پر ان کے ساتھ آخری دن کیا ہوا۔ جینیفر کا کہنا ہے کہ یہ 7 مارچ کا دن تھا، اس دن میری شادی کی سالگرہ اور ہولی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ مجھے سہیل رمانی اور ایگزیکٹو پروڈیوسر نے چار بار سیٹ سے جانے کو کہا۔ میری گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی اور وہ مجھے سیٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ میں نے شو میں 15 سال تک کام کیا اور وہ مجھے زبردستی نہیں روک سکتے۔ جب میں جا رہی تھی تو سہیل نے مجھے دھمکیاں دیں۔ میں نے اسیت کمار مودی، سہیل رمانی اور جتن بجاج کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ' میں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ 7 مارچ کو مجھے آدھے دن کی چھٹی چاہیے کیونکہ مجھے اپنی بیٹی کے ساتھ ہولی منانا تھا۔ میں نے انہیں یہ بھی کہا کہ اگر وہ مجھے صرف دو گھنٹے کے لیے بھی چھٹی دے دیں تو میں گھر جاکر واپس آجاؤں گی۔ انہوں نے میرے علاوہ سب کے لیے ایڈجسٹمنٹ کی، میں ان سے درخواست کرتی رہی لیکن انہوں نے ایک نہ سنی۔ انہوں نے تمام مرد اداکاروں کو چھٹی دی۔ سیٹ پر زیادہ تر مردوں کا ہی غلبہ رہا کرتا تھا۔ اسی وقت میں نے سہیل کو جواب دیا لیکن انہوں نے مجھ سے بدتمیزی سے بات کی اور تقریباً چار بار مجھے باہر نکلنے کے لیے کہا۔ اس کے بعد تخلیق کار جتن نے میری گاڑی کو روکنے کی کوشش کی یہ سب سی سی ٹی وی میں قید ہے'۔

جینیفر نے ای ٹائمز کو مزید بتایا کہ 'مجھے لگا کہ وہ مجھے دوبارہ فون کریں گے لیکن انہوں نے مجھے 24 مارچ کو ایک نوٹس بھیجا کہ میں نے شوٹ چھوڑا ہے اور وہ نقصان میں ہیں۔ وہ مجھے ڈرانا چاہتے ہیں۔ 4 اپریل کو میں نے واٹس ایپ میسج کرتے ہوئے کہ کہ مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے اور میں نے انہیں ایک مسودہ بھیجا جس کے بعد انہوں نے مجھے کہا کہ میں ان سے پیسے بٹورنے کے لیے یہ سب کر رہی ہوں۔ میں نے 8 اپریل کو اسیت مودی، سہیل رمانی اور جتن بجاج کو نوٹس بھیجا اور تمام سرکاری حکام کو میل اور رجسٹری بھی بھیجی۔ مجھے اس پر کوئی جواب نہیں ملا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ ضرور اس کی جانچ کر رہے ہوں گے اور معاملے کی تحقیقات کر رہے ہوں گے'۔

یہ پوچھے جانے پر کہ وہ اتنے وقت تک خاموش کیوں رہی تب انہوں نے کہا کہ میں دو ماہ تک خاموش رہی اور اس بارے میں کسی کو نہیں بتایا اور آج بھی میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ شو نے مجھے سب کچھ دیا ہے نام، شہرت، پیسہ۔ اور میں اس کے لیے بہت شکرگزار ہوں۔ لیکن ان تمام برسوں کے دوران جس چیز سے میں گزری ہوں اس کے بارے میں لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے'۔

ماضی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے دیگر واقعات کو بیان کرتے ہوئے جینیفر نے کہا کہ ماضی میں بہت سے ایسے واقعات ہوئے ہیں جنہیں میں نے یہ سوچ کر چھوڑ دیا کہ حالات بدل جائیں گے۔ خون کا گھوٹ پیکر میں نے نظر انداز کر دیا ہے۔ جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروانے والی جینیفر نے دعویٰ کیا کہ "اسیت مودی ماضی میں کئی بار میرے ساتھ جنسی زیادتی کر چکے ہیں، شروع میں میں نے کام کھو جانے کے خوف سے ان کے تمام تبصرے کو نظر انداز کر دیا تھا، لیکن اب بہت ہو گیا۔

وہیں شو کے میکرز اسیت مودی نے جینیفر کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے اور کہا ہے کہ اداکارہ کے خراب رویے کی وجہ سے انہیں شو سے نکالا گیا تھا۔ ہم ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے کیونکہ وہ ہمیں اور شو کو بدنام کرنا چاہتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.