ممبئی: کنگ آف رومانس شاہ رخ خان، نینتھارا، دیپیکا پدوکون، سانیا ملہوترا اور وجے سیتھوپتی اسٹارر فلم 'جوان' نہ صرف ملک ہندوستان بلکہ بیرون ملک باکس آفس پر بھی زبردست کمائی کر رہی ہے۔ فلم اپنے پہلے ہی دن ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہی۔ شاہ رخ خان کی نئی فلم جو پہلے ہی دن سے ریکارڈ توڑ رہی ہے، ریلیز کے چھٹے دن دنیا بھر کے باکس آفس پر 600 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔
فلم جوان نے اپنے پہلے ویک اینڈ میں 80.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا جو اب تک کی سب سے زیادہ کلیکشن تھی۔ جوان باکس آفس کلیکشن ڈے 6 ایک رپورٹ کے مطابق فلم چھٹے دن (12 ستمبر) 40 کروڑ روپے کی کمائی کر سکتی ہے۔ اگر چھٹے دن کا یہ اندازہ درست ثابت ہوا تو فلم 350 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لے گی۔ اس کے ساتھ جوان بھی 2023 کی ان فلموں کی فہرست میں شامل ہو جائے گی، جنہوں نے 500 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔ امکان ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم جوان خود انہیں کی فلم پٹھان کو پیچھے چھوڑ کر اس سال کی سب سے مہنگی فلم ثابت ہوگی۔
- امریکہ میں شاہ رخ خان کی فلم جوان کی ایک ماہ قبل ایڈوانس بکنگ شروع
- جوان میں شاہ رخ خان 200 خواتین کے ساتھ ایکشن کرتے نظر آئیں گے
فلم جوان کے ورلڈ وائیڈ کلیکشن کی بات کریں تو سات ستمبر کو ریلیز ہونے والی کنگ خان کی فلم نے دنیا بھر میں 600 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ بزنس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے چھٹے دن دنیا بھر میں تقریباً 605 کروڑ سے 610 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔