ETV Bharat / entertainment

Suhana Khan dating Agastya Nanda: کیا سہانا خان امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا کو ڈیٹ کر رہی ہیں، دونوں کا ویڈیو وائرل - سہانا خان اور آگستیہ نندا کی ڈیٹ کی افواہیں

سہانا خان کو حال ہی میں ممبئی میں تانیہ شراف کی سالگرہ تقریب میں دیکھا گیا۔ سہانا کے خوبصورت انداز کے علاوہ امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا کے ساتھ ان کی شاندار کیمسٹری آج سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ایک پاپرازی اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں اگستیہ کو سہانا کو 'فلائنگ کس' دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کیا سہانا خان امیتابھ بچن کے نواسے آگستیہ نندا کو ڈیٹ کر رہی ہیں

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 2:07 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان حال ہی میں امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا کے ساتھ رشتے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اطلاع کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اب ممبئی میں تانیہ شراف کی سالگرہ تقریب سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو ان کے رشتے کی تصدیق کرتی ہے۔Suhana Khan dating Agastya Nanda

ان کے رشتے میں ہونے کی افواہوں کے درمیان ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شویتا نندا کے بیٹے اگستیہ نندا کو سہانا خان کو ان کی کار تک لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ویڈیو کے آخر میں وہ انہیں فلائنگ کس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اگستیہ کا سہانا کو فلائنگ کس دینے والا ویڈیو بڑے پیمانے پر وائرل ہو رہا ہے۔

اب وائرل ہونے والے ویڈیو میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ سہانا ، تانیہ شراف، ان کے بوائے فرینڈ آہان شیٹی اور اگستیہ کے ساتھ اپنی کار کی جانب آگے بڑھ رہی ہیں۔ اس تقریب میں سہانا ایک بلیک ڈریس میں نظر آئیں۔ اطلاع کے مطابق ان دونوں کی ملاقات ان کی پہلی فلم دی آرچیز کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ اس فلم کی ہدایت کاری زویا اختر نے کی ہے اور اس میں سہانا اور اگستیہ کے ساتھ بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور بھی نظر آئیں گی۔ شوٹنگ کے دوران ان دونوں میں اچھی دوستی ہوئی اور اس کے بعد سے وہ ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

اس پارٹی میں بالی ووڈ کے تمام مشہور شخصیات کے بچوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں سہانا خان، آرین خان، خوشی کپور، شنایا کپور، آہان شیٹی سے لے کر ورون دھون کی بھانجی انجینی دھون نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:Tania Shroff's Bday Bash: تانیہ شراف کی سالگرہ تقریب میں آرین خان اور سہانا خان سمیت ان اسٹار کڈز نے شرکت کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.