ETV Bharat / entertainment

IIFA Awards 2023 عالیہ بھٹ اور ریتک روشن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ، آئیفا جیتنے والوں کی فہرست پر ایک نظر - آئیفا ایوارڈز 2023

اجے دیوگن کی فلم 'دریشیم 2' کو آئیفا ایوارڈز 2023 میں بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا تو وہیں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور ریتک روشن کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

IIFA 2023 winners full list, Hrithik Roshan and Alia Bhatt win best actors
عالیہ بھٹ اور ریتک روشن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ
author img

By

Published : May 28, 2023, 4:29 PM IST

ابوظہبی: ہندی سنیما کے مشہور اداکار اور فلمساز اجے دیوگن کی فلم 'دریشیم 2' نے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) میں بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کی جبکہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار ریتک روشن کو بہترین اداکارہ اور بہترین اداکار کے ایوارڈز سے سرفراز کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندی فلموں کی یہ بہترین ایوارڈ تقریب ہر سال کسی غیر ملکی مقام پر منعقد کی جاتی ہے۔ اس سال یہ ابو ظہبی میں منعقد ہوا۔

فلم دریشیم 2 اسی نام کی ملیالم فلم کا ریمیک ہے۔ اسی فلم نے بہترین ایڈاپٹڈ اسٹوری کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ عالیہ بھٹ نے اس سال ایوارڈ تقریب میں شرکت نہیں کی۔ انہیں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' میں اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ریتک روشن کو ایکشن اور تھرلر فلم 'وکرم ویدھ' کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔ ریتک روشن نے ہدایت کار جوڑی پشکر اور گایتری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں کئی سالوں سے ویدھ میں رہ رہا ہوں۔ یہ سب یہاں ابوظہبی میں شروع ہوا۔ میں نے یہاں سے ویدھا کے کردار کی شوٹنگ شروع کی۔ ایسا لگتا ہے کہ میرے لئے زندگی کا چکر مکمل ہو گیا ہے۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی اداکاری والی 'براہمسترا: پارٹ ون شیوا' نے اس سال سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کیے۔ شریا گھوشال نے بہترین پلے بیک فیمیل سنگر، ​​اریجیت سنگھ کو بہترین پلے بیک میل سنگر، ​​امیتابھ بھٹاچاریہ کو بہترین گیت نگار اور مونی رائے کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اداکار انیل کپور کو فلم 'جُگ جَگ جیو' کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا۔ اداکار آر. مادھون کو ان کی پہلی ہدایتکاری 'راکیٹری: دی نمبی ایفیکٹ' کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ملا۔ پرویز شیخ اور جسمیت رین نے 'ڈارلنگز' کے لیے بہترین اوریجنل اسٹوری کا ایوارڈ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آنجہانی بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان کو فلم 'کلا' کے لیے بہترین ڈیبیو اداکار کا ایوارڈ ملا۔ انہوں نے یہ ایوارڈ 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' اداکار شانتنو مہیشوری کے ساتھ شیئر کیا۔ اداکارہ خوشحالی کمار کو 'دھوکہ اراؤنڈ دی کارنر' کے لیے بہترین ڈیبیو اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ میوزک کمپوزر اے۔ آر رحمان نے آئیفا ایوارڈز میں کمل ہاسن کو 'ہندوستانی سنیما میں شاندار کارنامہ' کے ایوارڈ سے نوازا۔ ایوارڈ قبول کرتے ہوئے ہاسن نے کہا، 'میں سنیما میں پیدا ہوا اور سینما میں پرورش پایا۔ میں گزشتہ ساڑھے تین دہائیوں سے اس کا حصہ رہا ہوں۔ پھر بھی میں ہمیشہ محسوس کرتا ہوں کہ مجھے ابھی بھی بہت کچھ کرنا ہے۔ مجھے اب واپس جانا ہے اور مزید کام کرنا ہے۔ ورون دھون، جیکولین فرنینڈس، نورا فتیحی اور راکل پریت سنگھ نے اپنی پرفارمنس سے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.