ETV Bharat / entertainment

Tanushree Dutta Shares Distressing Post: تنوشری دتہ نے کہا 'اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار نانا پاٹیکر ہوں گے' - تنو شری دتہ سوشل میڈیا پوسٹ

اداکارہ تنوشری دتہ نے اداکار نانا پاٹیکر کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اگر انہیں کچھ بھی ہوا تو اس کے ذمہ دار صرف نانا پاٹیکر ہوں گے۔تنوشری نے اس پوسٹ میں نانا پاٹیکر کے علاوہ کچھ صحافیوں اور فلمی دنیا کے دیگر لوگوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔Tanushree Dutta Shares Distressing Post

تنوشری دتہ نے کہا 'اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار نانا پاٹیکر ہوں گے'

author img

By

Published : Jul 30, 2022, 9:41 AM IST

ممبئی: 'عاشق بنایا آپ' کی اداکارہ تنوشری دتہ اکثر سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کرکے بالی ووڈ گلیاروں میں ہلچل مچا دیتی ہیں۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ان کی تازہ ترین پوسٹ بھی ایسی ہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک طویل نوٹ پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے اداکار نانا پاٹیکر اور بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے متعدد دیگر لوگوں پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔Tanushree Dutta Shares Distressing Post

نانا پاٹیکر پر 'می ٹو' الزام لگانے والی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کرکے اپنے درد کا اظہار کیا۔ انہوں نے 'مٹی ٹو' ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ 'اگر مجھے کبھی کچھ ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار می ٹو کے ملزم نانا پاٹیکر، ان کے وکیل اور ان کے ساتھی اور ان کے بالی ووڈ مافیا دوست ہوں گے۔بالی ووڈ مافیا کون ہے؟ یہ وہی لوگ ہیں جن کے نام ایس ایس آر موت معاملے میں بار بار آئے ہیں۔ (نوٹ کریں کہ سب کے پاس ایک ہی فوجداری وکیل ہے)۔'

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ان کی فلمیں مت دیکھیں، ان کا مکمل بائیکاٹ کریں اور انتقامی جذبے کے ساتھ انڈسٹری کے ان چہروں اور میرے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والے صحافیوں کے پیچھے لگ جائیں اور اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلانے کے پیچھے پی آر کے لوگوں کا بھی ہاتھ ہے۔ ان کی زندگی بھی جنہم بنا دے کیونکہ انہوں نے مجھے بہت پریشان کیا ہے'

تنوشری نے پوسٹ میں مزید لکھا، 'قانون اور انصاف نے بھلے ہی مجھے ہرا دیا ہو، لیکن مجھے اس عظیم قوم کے لوگوں پر بھروسہ ہے۔' اس کے ساتھ انہوں نے فلم انڈسٹری کے کچھ لوگوں اور صحافیوں پر فرضی خبریں بنانے کا بھی الزام لگایا ہے۔ انہوں نے پوسٹ کے آخر میں لکھا- جئے ہند..اور الوداع! پھر ملیں گے'۔

غور طلب ہے کہ 2018 میں اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ تنوشری کے مطابق نانا پاٹیکر نے سال 2009 میں فلم 'ہارن اوکے پلیز' کے ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران ان کے قریب آنے کی کوشش کی۔ اس واقعے نے فلمی دنیا میں کھلبلی مچادی تھی۔

مزید پڑھیں:Sexual Harrassment Case: جنسی ہراسانی معاملہ میں کوریوگرافر گنیش آچاریہ کے خلاف چارج شیٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.