ETV Bharat / entertainment

Saba Azad Reviews Vikram Vedha صبا آزاد نے وکرم ویدھا میں ریتک کی اداکاری کی تعریف کی - ریتک کی گرل فرینڈ نے وکرم ویدھا کی تعریف کی

سابق اہلیہ سوزین خان کے بعد اب ریتک روشن کی گرل فرینڈ صبا آزاد نے بھی ایکشن تھرلر فلم وکرم ویدھا میں ریتک کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔ فلم میں ریتک نے خوفناک گینگسٹر ویدھا کا کردار ادا کیا ہے۔ Saba Azad Reviews Vikram Vedha

صبا آزاد نے وکرم ویدھا میں ریتک کی اداکاری کی تعریف کی

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 4:49 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): بالی ووڈ اداکار صبا آزاد نے ہفتے کے روز حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم وکرم ویدھا میں اپنے بوائے فرینڈ ریتک روشن کی اداکاری کی تعریف کی۔ فلم میں ریتک نے خوفناک گینگسٹر ویدھا کا کردار ادا کیا ہے۔ صبا ہی نہیں ریتک کی سابق اہلیہ سوزسن خان بھی وکرم ویدھا کی پذیرائی کی ہے۔Saba Azad Reviews Vikram Vedha

انسٹاگرام اسٹوری پر صبا نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ' بہترین اداکاری کے اس شخص کو مبارکباد جسے میں سب سے زیادہ محنتی انسان مانتی ہوں۔ رو آپ نے مجھے بہت فخر محسوس کروایا ہے'۔ ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے صبا نے لکھا کہ ' ایک زبردست فلم کے لیے وکرم ویدھا کی ٹیم کو مبارکباد۔ میں نے دو بار فلم دیکھی اور میں اسے بار بار دیکھوں گی'۔

صبا آزاد نے وکرم ویدھا میں ریتک کی اداکاری کی تعریف کی
صبا آزاد نے وکرم ویدھا میں ریتک کی اداکاری کی تعریف کی
صبا آزاد نے وکرم ویدھا میں ریتک کی اداکاری کی تعریف کی
صبا آزاد نے وکرم ویدھا میں ریتک کی اداکاری کی تعریف کی

ریتک اور صبا کے رشتے کی خبریں اس وقت شروع ہوئی تھی جب فروری میں انہیں ایک ساتھ ڈنر ڈیٹ پر دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد صبا کو ریتک کی فیملی کے ساتھ ڈنر پر دیکھا گیا تھا۔ تاہم ریتک اور صبا اس وقت سے سرخیوں میں ہیں جب وہ پہلی بار پروڈیوسر کرن جوہر کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

خیال رہے کہ ریتک کی سابقہ اہلیہ سوزین خان نے بھی وکرم ویدھا میں ریتک کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی اب تک کی سب سے پسندیدہ فلم ہے۔ سوزین نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' یہ میری اب تک کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے، فلم انتہائی دلچسپ اور تھرلرس سے بھرپور ہے'۔

پشکر اور گایتری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم وکرم ویدھا میں سیف علی خان اور رادھیکا آپٹے نے بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فی الحال فلم کو ناظرین کی طرف سے مثبت ردعمل مل رہا ہے

واضح رہے کہ ریتک جلد ہی سدھارتھ آنند کی اگلی ایکشن تھرلر فلم فائٹر میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے۔وہیں دوسری جانب صبا دل کبڈی، مجھ سے فرینڈ شپ کروگی جیسی فلموں میں نظر آئی تھی، وہیں حال ہی میں انہیں راکیٹ بوائس میں بھی دیکھا گیا تھا۔ صبا ایک گلوکارہ بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:Hrithik Roshan in Goa: ریتک روشن اپنی گرل فرینڈ صبا اور سابق اہلیہ سوزین کے ساتھ نظر آئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.