ETV Bharat / entertainment

Vikram Vedha Release: سیف علی خان اور ریتک روشن کی فلم وکرم ویدھا آج ریلیز - ریتک روشن اور سیف علی خان کی فلم

پشکر اور گایتری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم وکرم ویدھا آج باکس آفس پر طوفان لانے کو تیار ہے۔ ریتک روشن اور سیف علی خان کی یہ فلم 30 ستمبر کو ریلیز ہوگئی ہے۔Vikram Vedha Release

سیف علی خان اور ریتک روشن کی فلم وکرم ویدھا آج ریلیز

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 11:22 AM IST

Updated : Sep 30, 2022, 11:36 AM IST

حیدرآباد: ریتک روشن اور سیف علی خان کی فلم وکرم ویدھا ریلیز ہوگئی ہے۔ مشہور ہدایتکار کی جوڑی پشکر اور گایتری کی فلم 'وکرم ویدھا' طویل انتظار کے بعد 30 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم دنیا بھر کے سینما گھروں میں 5 ہزار 640 اسکرینز پر ریلیز ہوئی ہے۔Vikram Vedha Release

فلم کے ابتدائی جائزوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ پشکر-گایتری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ناظرین کو پسند آئے گی اور آنے والے دنوں میں باکس آفس پر حاوی ثابت ہوگی۔ سوشل میڈیا میں پہلے ہی وکرم ویدھا کو 'بلاک بسٹر' قرار دیا جاچکا ہے۔ خاص طور پر شائقین فلم میں سیف علی خان کے کردار کو پسند کر رہے ہیں۔

ٹویٹر میں فلم کے حوالے سے مثبت ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کئی لوگوں نے فلم میں سیف علی خان کے سنجیدہ اداکاری اور ہدایتکار پشکر اور گایتری کے کہانی بتانے کے طریقے کو پسند کیا ہے تو کہیں صارفین کا کہنا ہے کہ فلم کا ہندی ریمیک , اصلی تمل فلم کے مقابلے میں بہتر ہے۔

  • Just finished #VikramVedha

    Saif is only good from Movie .#HrithikRoshan really need to quit Using bihari/ Up accent . He trying to be Badass but he failed in every scene .Just proving he is just mediocre actor but media made him like one of best actor

    1 star⭐
    Disappointing

    — AKKIAN_ADDU(ADESH) (@Akkian_x) September 30, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ریتک روشن کے ایکشن انداز کو کافی پسند کیا ہے لیکن کچھ کا ماننا ہے کہ انہوں نے ٹھیک ٹھاک اداکاری کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارفین نے لکھا ہے کہ 'ریتک روشن کو بہاری انداز بولنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ وہ اس میں مکمل طور پر فیل ہوئے ہیں'۔

فلم کو مل رہے ابتدائی جائزے سے محسوس ہورہا ہے کہ فلم کی کہانی، اسکرین پلے اور ایکشن کو شائقین کی جانب سے ہری جھنڈی مل گئی ہے۔ وہیں فلم کے ایڈوانس بکنگ پر نظر ڈالیں تو بھارت میں اسے اچھا ردعمل ملا ہے۔

بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں وکرم ویدھا، برہمسترا اور بھول بھولیا 2 کے بعد سال کی تیسری سب سے بڑی فلم بن گئی ہے اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ سال کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن سکتی ہے۔ فلم نے پہلے دن تقریبا 15 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔

ترن آدرش اور دیگر فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق 'وکرم ویدھا' دنیا کے 100 سے زائد ممالک کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق 'وکرم ویدھا' شمالی امریکہ، برطانیہ، مشرق وسطیٰ کے ممالک، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ یورپ کے 22 ممالک اور افریقہ کے 27 ممالک میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ وکرم ویدھا کا مقابلہ اسکرین پر منی رتنم کی فلم پونین سیلوان سے ہے۔ فلم میں وکرم، ایشوریہ رائے بچن، جیم روی، کارتھی، ترشا، شوبھیتا دھولیپالا جیسے بہترین اداکار نے کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ 'وکرم-ویدھا' اسی نام سے سال 2017 میں آئی تمل فلم 'وکرم-ویدھا' کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری بھی پشکر گایتری نے کی ہے۔ تمل فلم میں اداکار آر مادھون اور وجے سیتھوپتی مرکزی کردار میں تھے۔

مزید پڑھیں: Alcoholia Song OUT وکرم ویدھا کا پہلا نغمہ الکوہلیا ریلیز، ریتک زبردست ڈانس کرتے نظر آئے

Last Updated : Sep 30, 2022, 11:36 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.