حیدرآباد: بالی ووڈ جوڑی ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور کو بدھ کی رات ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ جوڑے نے پہلے یہ انکشاف نہیں کیا تھا کہ وہ چھٹیاں منانے کہاں جارہے ہیں لیکن اب ملائکہ نے اپنے انسٹاگرام فالوورز کو بتادیا ہے کہ وہ ارجن کے ساتھ کہاں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ Malaika Arora Holidaying with Arjun
ممبئی سے اڑان بھرنے کے چند گھنٹے بعد ملائکہ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اس کی جانکاری شیئر کی۔ یہ جوڑی جرمنی کے برلن میں چھٹیاں گزارنے پہنچی ہے۔ انسٹاگرام اسٹوری پر ملائکہ نے اپنا ایک بومرینگ ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ساتھ ہی اس پوسٹ میں انہوں نے اپنے لوکیشن میں برلن لکھا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے برلن کے جینڈار مین مارکٹ اسکوائر ( Gendarmenmarkt Square) کے جڑواں گرجا گھروں کی تصویر بھی شیئر کی۔
جہاں ملائکہ نے سوشل میڈیا پر اپنی چھٹیوں کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں وہیں ارجن نے ابھی تک جرمنی کے دارالحکومت میں ملائکہ کے ساتھ گزار رہی اپنی چھٹیوں کی کوئی تصاویر شیئر نہیں کی ہے۔ ارجن سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کے بعد وہ دونوں اب چھٹیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ ملائکہ نے ایک میگزین کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اور ارجن ایک نیا سفر شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم 49 سالہ نے اس بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتایا کہ وہ دونوں شادی کب کریں گے۔
شادی کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ملائکہ نے کہا کہ وہ شادی کے ادارے پر یقین رکھتی ہیں اور جانتی ہیں کہ ارجن ان کے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ جوڑا کچھ برسوں سے ایک ساتھ ہے اور اب وہ دونوں اپنے رشتے کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہیں۔ جوڑے نے 2019 میں اپنے رشتے کی تصدیقی کی تھی۔