ETV Bharat / entertainment

Harry Potter Stars Pay Tribute to Hagrid: ہیری پوٹر کے اداکاروں نے اپنے جادوگر استاد 'ہیگرڈ' کو خراج عقیدت پیش کی

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 12:22 PM IST

'ہیری پوٹر' میں ہیگرڈ کا لاجواب کردار ادا کرنے والے اسکاٹش اداکار رابی کولٹرین 72 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کی ایجنسی ڈبلیو ایم ای نے جمعہ کے رات کو اس خبر کی تصدیق کی۔Harry Potter Stars Pay Tribute to Hagrid

ہیری پوٹر کے اداکاروں نے اپنے جادوگر استاد 'ہیگرڈ' کو خراج عقیدت پیش کی

لندن (برطانیہ): بچوں سے لے کر بوڑھوں تک پسند آنے والی فلم ہیری پوٹر میں جادوگر استاد ہیگرڈ کا معروف کردار ادا کرنے والے اسکاٹش اداکار رابی کولٹرین 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اداکار گزشتہ کچھ دنوں سے بہت بیمار تھے اور وہ نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ 'ہیری پوٹر' کے علاوہ وہ آئی ٹی وی کے جاسوسی ڈرامے 'کریکر' اور جیمز بانڈ کی فلموں 'گولڈن آئی' اور 'دی ورلڈ از ناٹ اینف' میں بھی نظر آ چکے ہیں۔ Harry Potter Stars Pay Tribute to Hagrid

روبی کی ایجنٹ بیلنڈا رائٹ نے ایک بیان میں اداکار کی موت کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ اداکار کا انتقال اسکاٹ لینڈ میں فالکرک کے قریب ایک اسپتال میں ہوا۔ انہوں نے رابی کولٹرن کو عظیم فنکار قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیگرڈ کے طور پر ان کے کردار کو بچے اور بڑے دونوں احترام کے ساتھ یاد کریں گے'۔وہ 72 سال کے تھے۔ کولٹرین 2001 میں آئی ہیری پوٹر کی پہلی سیریز ' پارس پتھر' سے لے کر سال 2011 میں فلم کے آخری پارٹ' موت کے تحفے2' میں جادوگر ہیگرڈ کے کردار میں نظر آئے۔ انکے کرداروں کو شائقین کی جانب سے بہت پیار ملا۔ انہوں نے جے کے رولنگ کی کتاب میں لکھے گئے کردار میں جان بھردی تھی۔

فلم میں ہیری پوٹر کا کردار ادا کرنے والے ڈینیل ریڈکلف نے کولٹرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے اس بیان میں لکھا کہ ' رابی سب سے دلچسپ لوگوں میں سے ایک تھے، جن سے مجھے ملنے کا موقع ملا، جب ہم بچے تھے تو وہ ہمیں فلم کے سیٹ پر خوب ہنسایا کرتے تھے۔ مجھے خاص طور پر ان سے جڑی وہ یاد بہت اچھی لگتی ہے جب ہم فلم 'ازکابان کے قیدی' کے دوران ہیگرڈ کے چھونپڑی میں گھنٹوں طوفانی بارش میں پھنسے ہوئے تھے۔ ان کی یادیں مجھے ہمت دیتی ہیں'۔

'وہ ہماری ہمت بڑھانے کے لیے کہانیاں اور لطیفے سنایا کرتے تھے۔ میں خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتا ہوں کہ مجھے ان سے ملاقات اور کام کرنے کا موقع حاصل ہوا اور مجھے بہت افسوس ہے کہ وہ چلے گئے۔ وہ ایک لاجواب اداکار اور ایک پیارے انسان تھے'۔

کولٹرین کو ہیری پوٹر فلموں میں ہیگرڈ کا کردار ادا کرنے کے طور شناخت ملی لیکن انہوں نے جیمز بانڈ کی فرنچائز میں بھی کام کیا، وہ 1995 کی 'گولڈن آئی' اور 1999 کی 'دی ورلڈ از ناٹ اینف' میں نظر آئے تھے۔

وہیں ہیری پوٹر میں ہرماینی گرینجر کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ ایما واٹسن نے انسٹاگرام پر کولٹرین کو خراج عقیدت پیش کی۔ اداکارہ نے لکھا کہ ' رابی میرے اب تک کے سب سے مزے دار انکل میں سے ایک تھے، لیکن اس سے بھی زیادہ وہ بہت ہمدرد انسان تھے، جنہوں نے میرے تئیں ہمیشہ محبت اور شفقت کا اظہار کیا۔ وہ اتنے زیادہ ہنرمند تھے کہ وہ کسی بھی کردار کو اپنے ہنر کی چمک سے روشن کرسکتے تھے'۔

وہ مزید لکھتی ہیں کہ ' اگر میں آپ کی طرح ہمدرد ہوجاؤں جیسے کہ آپ فلم کے سیٹ پر میرے ساتھ تھے میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں اسے آپ کے نام کردوں گی'۔ آپ جانتے ہوں کہ میں آپ کو کتنا پسند کرتی ہوں اور کتنا پیار کرتی ہوں۔ میں آپ کی مٹھاس، آپ کے نام دینے کی عادت، آپ کی گرمجوشی، آپ کی ہنسی کو یاد کروں گی۔ آپ نے ہمیں ایک خاندان بنایا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے'۔

ہیری پوٹر کے مصنف جے کے رولنگ نے بھی ٹوئٹر پر اداکار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ' میں رابی کی طرح پھر کبھی کسی کو اس طرح نہیں جان پاؤں گی، وہ ایک لاجواب اداکار تھے۔ وہ اپنی نوعیت کے ایکلوتے اداکار تھے اور میں خود کو قسمت مانتی ہون کہ مجھے انہیں جاننے، ان کے ساتھ کام کرنے اور ان کے ساتھ ہنسنے کا موقع ملا۔ میں ان کے بچوں اور ان کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتی ہوں'۔

روبی کولٹرین کا ورک فرنٹ

اداکار نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1979 میں ٹی وی سیریز پلے فار ٹوڈے سے کیا، لیکن انہیں بی بی سی کی ٹی وی کامیڈی سیریز اے کِک اپ دی ایٹس سے پہچان حاصل کی۔حالانکہ انہیں دنیا بھر میں ہیگرڈ کے کردار کے طور پر یاد کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.