ETV Bharat / entertainment

Jhalak Dikhhla Jaa 10 Winner: گنجن سنہا جھلک دکھلا جا 10 کی فاتح - جھلک دکھلا جا 10 کی فاتح

گوہاٹی سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ گنجن سنہا جھلک دکھلا جا 10 کی فاتح ہیں۔ شو کا پریمیئر 3 ستمبر کو ہوا تھا، جس میں 15 مشہور شخصیات نے حصہ لیا تھا۔ بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت، فلمساز کرن جوہر، اور ڈانسر-اداکارہ نورا فتحی نے جج کی کرسی سنبھالی۔ Jhalak Dikhhla Jaa 10 Winner

گنجن سنہا جھلک دکھلا جا 10 کی فاتح بنی
گنجن سنہا جھلک دکھلا جا 10 کی فاتح بنی
author img

By

Published : Nov 28, 2022, 10:10 AM IST

نئی دہلی: کلرز ٹی وی پر نشر ہونے والا مشہور ڈانس ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا 10 کل اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ کل شو کا آخری ایپیسوڈ نشر ہوا اور ساتھ ہی شو کے فاتح کا بھی اعلان کیا گیا۔ گوہاٹی سے تعلق رکھنے والی گنجن سنہا کو ڈانس ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا 10 کا فاتح قرار دیا گیا۔ گنجن اور ان کے ساتھی تیجس ورما نے یہ ٹرافی اپنے نام کی اور 20 لاکھ روپے کا نقد انعام بھی حاصل کیا۔ Jhalak Dikhhla Jaa 10 Winner

جھلک دکھلا جا 10 کا پریمیئر 3 ستمبر کو ہوا تھا جس میں کئی مشہور شخصیات نے حصہ لیا تھا۔ اداکارہ مادھوری دکشت، فلمساز کرن جوہر اور ڈانسر اداکارہ نورا فتحی شو کی جج رہیں۔ وہیں کامیڈین منیش بال شو کی میزبانی کی ذمہ داری سنبھالتے نظر آئے۔ شو کے فائنل میں کنٹیسٹنٹ نے اپنی بہترین پرفارمنس پیش کی۔ وہیں فلم بھیڑیا کے مرکزی اداکار ورون دھون اور کریتی سینن نے بطور خصوصی مہمان شو میں شرکت کی۔ اس دوران کریتی اور مادھوری دونوں نے فلم لجا کے گانے 'بڑی مشکل ' پر ایک ساتھ رقص کیا۔

واضح رہے کہ روبینہ دلائیک، فیضل شیخ، نشانت بھٹ، گنجن سنہا اور سریتی جھا شو کے ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ تھے اور ان سب نے شو جیتنے کے لیے ایک سے بڑھ کر ایک پرفارمنس دیا۔ لیکن گنجن، فیضل اور روبینہ ہی شو کے ٹاپ 3 کنٹیسٹنٹ کے طور پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور آخر میں شو کے ججز نے گنجن کو فاتح قرار دیا۔

ڈانس دیوانے جونیئرز سمیت دیگر ڈانس ریئلٹی شوز میں حصہ لینے والی گنجن نے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 'میں شو سے بہت ساری چیزیں واپس لے جارہی ہوں۔ بہت سے لمحات اور یادیں میرے ساتھ رہیں گی ۔ میرے ساتھی تیجس ورما اور کوریوگرافر ساگر بورا نے ہمیشہ مجھے اچھی پرفارمنس دینے کے لیے متاثر کیا'۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' میں نے ججز نے بہت کچھ سیکھا اور مادھوری میم ہمیشہ سے میری آئیڈیل رہی ہیں'۔

گنجن نے یہ بھی کہا کہ شروع سے ہی ان کا پسندیدہ رقص ہپ ہاپ رہا ہے اور وہ پانچ سال کی عمر سے ہی رقص کا شوق رکھتی ہیں۔ اب وہ ڈانس سے اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں اور وہ بہترین ڈانسر بننا چاہتی ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.