ETV Bharat / entertainment

Gauri Khan talks about Aryan Khans arrest: کافی ود کرن میں گوری خان نے آرین خان کی گرفتاری پر کہا 'اس سے بدتر اور کچھ نہیں ہوسکتا تھا' - کافی ود کرن میں آرین کی گرفتاری پر بات

گوری خان، خان خاندان کی پہلی فرد ہیں جنہوں نے گزشتہ سال ڈرگ آن کروز کیس میں آرین خان کی گرفتاری کے بارے میں بات کی۔ 17 سال بعد کافی ود کرن کے ساتویں سیزن میں نظر آنے والی گوری خان نے آرین کی گرفتاری کو اپنی زندگی کا بدترین باب قرار دیا۔Gauri Khan talks about Aryan Khans arrest

کافی ود کرن میں گوری خان نے آرین خان کی گرفتاری پر کہا 'اس سے بدتر اور کچھ نہیں ہوسکتا تھا'

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 11:31 AM IST

کافی ود کرن کے ساتویں سیزن سے سامنے آئے حالیہ ایپی سوڈ میں شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ڈھکی چھپی الفاظ میں اپنے بیٹے آرین خان کی گرفتاری پر بات کی۔ اس ایپی سوڈ میں گوری خان کے ساتھ ان کی دو دوست اور مشہور نیٹفلکس شو فیبولیس لائفس آف بالی وود وائفس کی مہیپ کپور اور بھاونا پانڈے بھی نظر آئیں۔ کافی ود کرن کے اس حالیہ ایپی سوڈ میں یہ تینوں نے اپنی نجی اور پیشہ وارانہ زندگی پر بات کی۔Gauri Khan talks about Aryan Khans arrest

17 سال بعد کرن جوہر کے مقبول چیٹ میں نظر آئیں گوری خان نے گزشتہ سال ان کے خاندان کو پیش آئی مشکلات پر شو کے میزبان کرن جوہر سے بات کی۔ کرن جوہر نے آرین کا نام لیے بغیر گوری خان سے اس وقت کے بارے میں پوچھا جو شاہ رخ اور ان کے لیے بہت مشکل وقت رہا ہے۔ کرن نے سوال کیا کہ ' یہ وقت ان کے لیے(شاہ رخ خان) نہ صرف پیشہ وارانہ طور پر مشکل وقت رہا ہے بلکہ ذاتی زندگی میں بھی انہیں بہت برے وقت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیکن آپ سب اس وقت سے بہت مضبوطی سے ابھرے ہیں۔ایک خاندان کے لیے یہ سب آسان نہیں تھا۔ میں آپ کو ایک ماں کے طور پر جانتا ہوں اور انہیں ایک والد کے طور پر اور ہم سب ایک ہی خاندان کے افراد ہیں۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ کے بچوں کا گاڈ پیرنٹ بھی ہوں۔ یہ آسان نہیں تھا لیکن گوری میں نے آپ کو اور بھی مضبوط ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ جب ایک خاندان اس طرح کے وقت سے گزرتا ہے تب اس مشکل وقت سے مقابلہ کرنے کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے'۔ Gauri Khan on Kaffe With Karan

کافی ود کرن میں گوری خان نے آرین خان کی گرفتاری پر کہا 'اس سے بدتر اور کچھ نہیں ہوسکتا تھا'
کافی ود کرن میں گوری خان نے آرین خان کی گرفتاری پر کہا 'اس سے بدتر اور کچھ نہیں ہوسکتا تھا'

گوری خان نے اس صورت حال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرن جوہر کو بتایا کہ ' ہاں ایک فیملی کے طور ہم بہت برے وقت سے گزرے ہیں۔ میرے خیال میں ہم جس حالات سے گزرے ہیں اس سے بدتر ہماری زندگی میں کچھ نہیں ہوسکتا تھا۔ ظاہر ہے ایک ماں کے طور پر میرے لیے یہ مشکل وقت رہا ہے۔ لیکن آج ہم ایک فیملی کے طور پر بے حد مضبوط ہوئے ہیں، میں کہہ سکتی ہوں کہ ہم پہلے سے زیادہ بہتر ہیں جہاں ہمیں سب لوگوں کی طرف سے بے حد پیار مل رہا ہے'۔

گوری خان نے مزید کہا کہ 'ہمارے تمام دوست، اور بہت سارے لوگ جنہیں ہم نہیں جانتے تھے۔ ہمیں بہت سارے پیغامات اور بہت ساری محبت ملی اور میں صرف خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں اس مشکل وقت سے نکالنے میں ہماری مدد کی ہے'۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں نارکوٹک کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آرین خان کو ایک کروز شپ پر چھاپے کے بعد منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیا تھا۔ 25 دن جیل میں گزارنے کے بعد آرین کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ لیکن اس سال آرین کو این سی بی سے کلین جٹ مل گئی ہے اور تحقیقاتی ایجنسی نے آن کا نام بھی ملزم کی فہرست سے حذف کردیا ہے۔

اس ایپی سوڈ میں گوری خان کے ساتھ اداکار سنجے کپور کی اہلیہ مہیپ کپور اور چنکی پانڈے کی اہلیہ بھاونا پانڈے بھی نظر آئیں۔ اس ایپی سوڈ میں مہیپ کپور نے بھی ان مشکل وقت کے بارے میں بات کی جن کا سامنا انہیں اور ان کے خاندان کو کرنا پڑا جب سنجے کپور کو چند برسوں سے کوئی کام نہیں مل رہا تھا۔' انہوں نے بتایا کہ ' ایسا وقت بھی تھا جب سنجے برسوں تک بغیر کام کے گھر پر بیٹھے رہتے تھے۔ پیسے نہیں تھے'۔

خیال رہے کہ گوری خان کی 17 سال بعد اس شو میں واپسی ہوئی ہے۔ گوری خان شاہ رخ خان کی اہلیہ ہونے کے علاوہ مشہور انٹیریئر ڈیزائنر بھی ہیں۔ آرین خان، شاہ رخ اور گوری کی پہلی اولاد ہیں۔ جس کے بعد اس جوڑے کو ایک بیٹی سہانا خان اور ایک بیٹا ابرام خان ہے۔ آرین خان جہاں بطور ہدایتکار اپنی کیرئیر کی شروعات کرنے کی خواہشمند ہیں، وہیں سہانا جلد ہی مشہور ہدایتکار زویا اختر کے پروجیکٹ 'دی آرچیز' سے بطور اداکار ہندی سنیما میں قدم رکھنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں:Gauri Khan Dating Advice for Suhana Khan: کافی ود کرن 7 کے آئندہ ایپی سوڈ میں گوری خان کا بیٹی سہانا کو مشورہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.