ETV Bharat / entertainment

Gadar 2 teaser: غدر 2 کا ٹیزر ریلیز، سنی دیول ایک بار پھر تارا سنگھ کے کردار میں - غدر 2 کا ٹیزر ریلیز

پیر کے روز میکرز نے غدر 2 کا ٹیزر جاری کرکے شائقین کے ایک طویل انتظار کو ختم کردیا ہے۔ غدر 2 کی ہدایتکاری انیل شرما نے ہی کی ہے۔ سنی دیول، امیشا پٹیل اور اتکرش شرما اس فلم میں اپنے ان کرداروں کو دوبارہ نبھاتے نظر آئیں گے جو انہوں نے سال 2001 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم غدر میں ادا کیا تھا۔

غدر 2 کا ٹیزر ریلیز
غدر 2 کا ٹیزر ریلیز
author img

By

Published : Jun 12, 2023, 12:44 PM IST

حیدرآباد: رنبیر کپور کی فلم اینیمل کا ٹیزر ریلیز کرنے کے ایک دن بعد سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم غدر 2 کا بھی ٹیزر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں 9 جون کو غدر کو دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔ اب میکرز نے غدر2 کے ٹیزر کو آج سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز کردیا ہے۔Gadar 2 teaser

فلم میکرز نے غدر 2 کا ٹیزر شیئر کیا ہے جس میں سنی ایک بار پھر تارا سنگھ کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔انیل شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم غدر کا انتہائی متوقع سیکوئل ہے، جس نے 2001 میں باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔ جیسا کہ پہلے بتایا گیا تھا کہ سیکوئل کی کہانی وہاں سے شروع ہوگئی جہاں پر غدر کی کہانی ختم ہوئی تھی۔ غدر 2 کے ٹیزر میں تارا سنگھ اور سکینہ کی 20 سال کے بعد کی زندگی کی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ایک منٹ کے اس ٹیزر کا آغاز ایک وائس اوور کے ساتھ ہوتا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی دیول ایک بار پر پاکستان میں قدم رکھتے ہیں۔ غدر 2 کے ٹیزر میں تارا سنگھ کو زبردست ایکشن کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اس بار فلم میں وہ ہینڈ پمپ کی جگہ پہیہ اٹھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس کے فورا بعد والے سین میں انہیں ایک قبرستان میں روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہیں اب ٹیزر کے سامنے آنے کے بعد مداحوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا کیونکہ فلم کا ٹیزر ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا۔

واضح رہے کہ غدر ایک ٹرک ڈرائیور تارا سنگھ اور اس کی پاکستانی بیوی سکینہ کو واپس لانے کے لیے اس کی جدوجہد کی کہانی کو بیان کرتا ہے جس میں سکینہ کا کردار امیشا پٹیل نے ادا کیا ہے۔ ٹیزر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غدر 2 کی کہانی 1971 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کی کہانی ہے اور اس بار تارا سنگھ اپنے بیٹے چرنجیت کو بھارت واپس لانے کے لیے پاکستان جائیں گے۔ اتکرش شرما، جو غدر کے ڈائریکٹر انیل شرما کے بیٹے ہیں، نے غدر میں چرنجیت کا کردار ادا کیا۔ اتکرش سیکوئل میں سنی دیول کے بیٹے کے کردار کو دوبارہ ادا کریں گے۔غدر 2 کو باکس آفس پر سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اینیمل اور اکشے کمار کی فلم او ایم جی 2 کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:Gadar 2 Poster OUT سنی دیول کی آنے والی فلم غدر-2 کا پہلا پوسٹر جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.