ETV Bharat / entertainment

Netflix Unveils Teasers of 12 Projects نیٹفلکس نے ایک ساتھ 12 پروجیکٹ کے ٹیزر ریلیز کیے

نیٹفلکس انڈیا نے اپنے ٹوڈم پروجیکٹ کے تحت کئی ہندی فلموں اور سیریز کا ٹیزر آج ریلیز کیا ہے۔ نیٹفلکس نے ہفتے کے روز ایک عالمی فین ایونٹ میں اپنے بھارتی صارفین کے لیے کئی نئے پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہیں تحفہ دیا ہے۔ Netflix unveils Teasers of 12 Projects

author img

By

Published : Sep 24, 2022, 5:03 PM IST

نیٹفلکس نے ایک ساتھ 12 پروجیکٹ کے ٹیزر ریلیز کی

ممبئی (مہاراشٹر): نیٹفلکس نے بھارتی صارفین کو بہت بڑا تحفہ دیا ہے۔ ہفتہ کے روز او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے گلوبل فین میٹ کے دوران کئی ہندی پروجیکٹ کا ٹیزر ایک ساتھ ریلیز کیا ہے، جس میں دی فیملی مین کے میکرز راج نڈیمورو اور کرشنا ڈی کی فلم 'گنس اینڈ گلابس'، منوج واجپائی کی سوپ، نینتھارا کی خوبصورت شادی کی تقریب سے لے کر ساؤتھ کے چاچا بھتیجا وینکٹیش اور رانا دگوبتی پر فلمایا گیا 'رانا نائیڈو کا ٹیزر شامل ہے۔Netflix unveils Teasers of 12 Projects

نیٹفلکس انڈیا نے اپنے ٹوڈم پروجیکٹ کے تحت کئی ہندی فلموں اور سیریز کا ٹیزر آج ریلیز کیا ہے۔ یہاں ہم آج ان فلموں اور سیریز کا ذکر کریں گے جو آئندہ ہفتوں میں نیٹفلکس کی جانب سے ریلیز کی جائے گی۔

مونیکا، او مائی ڈارلنگ

فلم کا عنوان مشہور اداکارہ ہیلن پر فلمایا گیا نغمہ پیا تو اب تو آجا سے متاثر ہے۔ فلم کا ٹائٹل اس گانے کو بنانے والے آر ڈی برمن اور آشا بھوسلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ وسنت بالا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ہما قریشی اور راج کمار راؤ نظر آنے والے ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

رانا نائیڈو

چچا بھتیجے کی اصلی جوڑی وینکٹیش اور رانا دگوبتی پہلی بار اسکرین پر باپ اور بیٹے کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ کہانی ایک ایسے انسان کے بارے میں جو شہر کے طاقتور لوگوں کے لیے غیر قانونی کام کرتا ہے لیکن کہانی تب موڑ لیتی ہے جب اس کا والد جیل سے رہا ہوجاتا ہے اور اس کے بعد سب کچھ بدل جاتا ہے۔ اس سیریز میں سروین چاولہ، سوشانت سنگھ، ابھیشیک بنرجی، سچترا پلئی، گورو چوپڑا اور آشیش ودیارتھی بھی ہیں۔

خفیہ

سابق جاسوس امر بھوشن کی جاسوسی تھرلر 'اسکیپ ٹو نو ویئر ' پر مبنی وشال بھردواج کی بہت زیادہ انتظار کی جانے والی فلم 'خفیہ' کا اسٹار کاسٹ زبردست ہے۔ فلم میں تبو، علی فضل، ومیکا گبی اور آشیش ودیارتھی شامل ہیں ۔

کلاس

اس شو میں گرفتح پیرزادہ، انجلی شیوا رمن، عائشہ کنگا، سیاول سنگھ، چنتن رچ، چھیان چوپڑا، مدھیما سیگل، موسیس کول، نینا بھن، پیوش کھٹی اور زین شو اہم کردار میں ہیں۔ یہ ایک ہائی اسکول ڈرامہ سیریز ہے۔

اسکوپ

یہ سیریز مشہور صحافی جگنا وورا کی کتاب ' بیہانڈ دی بارز ان بائیکلہ: مائی ڈیز ان پرسن' پر مبنی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے کرائم جرنسلٹ جاگروتی پاٹھے کی زندگی پر مبنی ہے جس پر قتل کا الزام ہے ۔اسکوپ میں کرشمہ تنا، محمد ذیشان ایوب، ہرمن بویجا، دیون بھجانی، تنیشٹھا چیٹرجی، تیجسونی کولہاپورے، شیکھا تلسانیہ، تنمے دھنانیہ اورعنایت سود اہم کردار میں ہیں۔

کٹھل

یہ ایک مزاحیہ فلم ہے۔ ایک ایک سچے واقعے پر مبنی ایک ہلکی پھلکی فلم ہے۔ فلم کا ٹیزر ایک مقامی سیاستداں کے قیمتی کٹھل کے چوری ہونے سے شروع ہوتا ہے اور اس معمہ کو حل کرنے کی ذمہ داری ایک نوجوان پولیس افسر کو دی جاتی ہے جس کا کردار ثانیہ ملہوترا نے ادا کیا ہے۔

سوپ

ابھیشیک چوبے کی ہدایتکارہ میں بنی یہ فلم ایک تھرلر فلم ہے۔ سوپ کی کہانی ایک شیف سواتھی شیٹی کے ارد گرد گھومتی ہے جو اپنے معشوق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو بدلنے کا ایک ماسٹر پلان بناتی ہے۔ سوپ میں منوج واجپائی، کونکنا سین شرما اہم کردار میں ہیں۔

کیٹ

CAT ایک مخبر کی کہانی ہے، جس کا کردار رندیپ ہڈا نے ادا کیا ہے۔نیٹفلکس کے علاوہ رندیپ ہڈا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اپنے آئندہ پروجیکٹ کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔

کالا

فلم کی کہانی ایک پلے بیک گلوکارہ پر مبنی ہے جو اپنے برے ماضی کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ یہ ایک ایسی بیٹی کی کہانی ہے جو اپنی ماں کی محبت کے لیے ترستی ہے۔ یہ فلم مرحوم اداکارہ عرفان خان کے بیٹے بابل خان کی پہلی فلم ہے۔ اس کے علاوہ ترپتی ڈمری بھی اہم کردار میں نظر آرہی ہیں۔

چور نکل کے بھاگا

یامی گوتم، سنی کوشل اور شرد کیلکر نے اداکاری کی ہے۔ یہ فلم ایک فلائٹ اٹینڈنٹ اور اس کے بزنس پارٹنر کے بارے میں ہے جو ہیرے چرانے اور خود کو قرضوں سے چھٹکارا پانے کی کوشش کرتا ہے۔

نینتھارا: بیونڈ دی فیریٹیل

یہ کوئی افسانوی کہانی نہیں ہے بلکہ یہ شو ساؤتھ کی مقبول اداکارہ نینتھارا کے بارے میں ہے، جنہوں نے حال ہی میں فلم ساز وگنیش شیون کے ساتھ شادی کی۔

گنس اینڈ گلابس

راج اینڈ ڈی کے کی طرف سے ہدایت کاری کی گئی یہ ایک ڈارک کامیڈی فلم ہے۔ اس میں ایکشن، ڈرامہ اور رومانس سب دیکھنے کو ملے گا۔ فلم میں ذوالقر سلمان، راج کمار راؤ، آدرش گورو، ٹی جے بھانو اور گلشن دیویا ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.