پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے امریکہ میں تیسری شادی کر لی ہے۔ ریحام خان نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے۔ Reham Khan Marries for 3rd time
ریحام نے اپنے پوسٹ کے ذریعہ شادی کی اطلاع دینے کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ کچھ رومانوی تصاویر بھی شیئر کی۔ انہوں نے مرزا بال سے شادی کی ہے۔ ریحام کے ذریعہ یہ تصویریں شیئر کرنے کے فورا بعد انہیں چاروں جانب سے دعائیں اور مبارکباد مل رہا ہے۔ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر مرزا بلال کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے اپنی شادی کے حوالے سے معلومات دی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے ریحام خان نے کیپشن میں لکھا کہ 'آخر کار مجھے وہ شخص مل گیا جس پر میں اعتماد کر سکتی ہوں'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
واضح رہے کہ ریحام خان کی یہ تیسری شادی ہے، تاہم اس سے قبل ان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔انہوں نے پہلی شادی 90 کی دہائی میں اعجاز رحمان سے کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی، ان کے پہلی شادی سے 1 بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔اس کے بعد سابق ان کی شادی پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے جنوری 2015 میں ہوئی تھی ۔تاہم ریحام اور عمران کی شادی چند ماہ ہی رہی اور پھر دونوں کے درمیان 2015 اکتوبر میں علیحدگی ہوگئی۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ریحام خان کی پیدائش 3 اپریل 1973 کو لیبیا میں ہوئی۔ ریحام ایک صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ تبصرہ نگار بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایک مشہور مصنفہ اور فلم ساز بھی ہیں۔
ریحام خان نے پشاور کے جناح کالج سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ سال 2006 میں انہوں نے بطور ٹی وی میزبان اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اسی سال ریحام خان نے برطانیہ کے سن شائن ریڈیو اسٹیشن میں کام شروع کیا۔