ETV Bharat / entertainment

Humayun Saeed in The Crown نیٹفلکس کی 'دی کراؤن' سیریز میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی انٹری، دیکھیں پہلی جھلک

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 10:19 AM IST

Updated : Oct 29, 2022, 5:14 PM IST

برطانیہ کے شاہی خاندان پر مبنی نیٹفلکس کی مقبول سیریز 'دی کراؤن' کے پانچویں سیزن میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید اہم کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ اس سیزن سے ہمایوں کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔Humayun Saeed in The Crown

نیٹفلکس کی 'دی کراؤن' سیریز میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی انٹری، دیکھیں پہلی جھلک

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کا شمار پاکستان کے نامور ستاروں میں ہوتا ہے۔ لوگ ہر کردار میں انہیں پسند کرتے ہیں۔ صرف پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی ان کی مقبولیت لوگوں کے سر چڑھ کر بولتی ہے۔ ہمایوں سعید یقینی طور پر پاکستان میں ایک سپر اسٹار ہیں۔ رواں برس لندن نہیں جاؤں گا جیسے سپرہٹ فلم دینے کے بعد اب ہمایوں سعید ہالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔ 'دی کراؤن' سے ہمایوں سیعد کی پہلی جھلک بالآخر منظر عام پر آگئی ہے۔Humayun Saeed in The Crown

نیٹ فلکس کی ہٹ رائل سیریز 'دی کراؤن' کے پانچویں سیزن میں پاکستانی اسٹار ڈاکٹر حسنات خان کے کردار میں نظر آئیں گے، جو 1995 سے 1997 تک شہزادی ڈیانا کے ساتھ تعلقات میں تھے۔ یہ خبر ان کے مداحوں کے لیے کسی عید سے کم نہیں ہے۔ ڈاکٹر حسنات کے کردار میں وہ جاذب نظر اور شاندار نظر آرہے ہیں۔ٹوئٹر پر ہمایوں سعید نے اپنا یہ فرسٹ لُک جاری کرتے ہوئے خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔ہمایوں سعید نے اپنا یہ لُک انسٹا گرام پر بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'آخرکار! یہ ہو ہی گیا'۔

ورائٹی کی جانب سے سعید کی پہلی جھلک شیئر کی گئی ہے۔ ورائٹی سے بات کرتے ہوئے میرے پاس تم ہو کے اداکار بتاتے ہیں کہ ' ڈاکٹر حسنات خان اور شہزادی ڈیانا بالکل مخالف تھے۔ وہ ہر لحاظ سے ایک بہت عام انسان تھے اور مجھے لگتا ہے کہ اسی چیز نے شہزادی ڈیانا کو ان کی جانب متوجہ کیا تھا۔ان کے مزاج اور سادگی نے انہیں شہزادی ڈیانا کے سامنے خاص بنا دیا۔

سعید نے مزید کہا کہ 'میں نے اسکرین پر حقیقی زندگی کا کوئی کردار ادا نہیں کیا اور ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کرنا جسے شہزادی ڈیانا کی وجہ سے سب جانتے ہیں، ایک بہت بڑی ذمہ داری تھی'۔انہوں نے ورائٹی کو بتایا کہ 'مجھے یقین ہے کہ ناظرین اس رشتے کی سادگی کو پسند کریں گے اور اسے اسکرین پر کس طرح پیش کیا گیا ہے، اسے بھی پسند کریں گے'۔

سعید پہلے پاکستانی اداکار بن گئے ہیں جنہیں نیٹ فلکس اوریجنل میں کاسٹ کیا گیا ہے۔ الزبتھ ڈیبیکی دی کراؤن کے پانچویں اور چھٹے سیزن میں شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کریں گی۔شہزادی ڈیانا کی خان کے ساتھ دوستی کو دی کراؤن کے پانچویں سیزن میں دکھایا جائے گا، جو 9 نومبر کو ریلیز ہونے والا ہے۔

مزید پڑھیں: وہ اداکارائیں جنہوں نے پردے پر ملکہ الزبتھ دوم کا کردار ادا کیا

Last Updated : Oct 29, 2022, 5:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.