ETV Bharat / entertainment

Karan Johar Security Checking فلمساز کرن جوہر کو ممبئی ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکارز نے کیوں روکا؟ - کرن جوہر کو ممبئی ایئرپورٹ پر روکا گیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور فلمساز کرن جوہر کو سکیورٹی اہلکاروں نے ممبئی ایئرپورٹ پر روک لیا۔ کرن جوہر بغیر چیکنگ کے انٹری گیٹ سے آگے بڑھنے لگے تو ایک سکیورٹی گارڈ نے انہیں روک دیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ Karan Johar spotted at mumbai airport

فلمساز کرن جوہر کو ممبئی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکارز نے کیوں روکا؟

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 12:41 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر اپنی آنے والی فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کے پوسٹ پروڈکشن میں مصروف ہیں۔ کرن جوہر کو منگل کے روز ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیکورٹی اہلکاروں نے معمول کی چیکنگ کے لیے روک لیا۔ کرن جوہر پیپرازی کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ کرن جوہر اکثر مداحوں اور پاپرازیوں کے لیے پوز دیتے ہوئے کیمرے میں قید ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے پیپرازی کو پوز دیا اور بغیر چیک کیے انٹری گیٹ سے آگے بڑھنے لگے تو ایک سکیورٹی گارڈ نے انہیں روک دیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Salman Khan Death Threat: سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ، مداحوں کو ان کے گھر کے باہر جمع ہونے کی اجازت نہیں

ویڈیو میں کرن جوہر کو کالے رنگ کی ٹی شرٹ اور سفید جیکٹ کے ساتھ بیگی بلیک جوگرز پہنے ہوئے نظر آئے۔ اس کے ساتھ کرن جوہر نے کالا چشمہ بھی پہن رکھا تھا۔ ان کے ہاتھ میں ایک بڑا بیگ بھی لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ ایئرپورٹ پر روکے جانے کے بعد 'مائی نیم از خان' کے ڈائریکٹر کرن جوہر کو ایئرپورٹ پر موجود ایک سکیورٹی اہلکار نے ان کی شناخت اور سفر سے متعلق دستاویزات دکھانے کو کہا۔ اس کے بعد کرن نے اپنے کاغذات نکالے اور انہیں ایئرپورٹ سکیورٹی کے حوالے کردیا۔ سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے چیکنگ کے بعد کرن ایئرپورٹ کے اندر چلے گئے۔ اس بیچ اے دل ہے مشکل اداکار جلد ہی 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ کرن جوہر کی آنے والی فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔ اس کے ساتھ فلم میں دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن بھی نظر آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.