ETV Bharat / entertainment

Satish Kaushik's demise اداکار و ہدایت کار ستیش کوشک کے انتقال پر فلمی شخصیات کا اظہار تعزیت - ستیش کوشک کی موت

مشہور بالی ووڈ اداکارہ و ہدایتکار ستیش کوشک کے انتقال کے بعد فلمی شخصیات اور انڈسٹری کے ساتھیوں نے تعزیت ظاہر کی ہے۔

اداکار و ہدایت کار ستیش کوشک کے انتقال پر فلمی شخصیات نے سوگ کا اظہار کیا

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 10:54 AM IST

ممبئی: فلمی شخصیات جیسے ہنسل مہتا، سونی رازدان، منوج باجپائی، اور کنگنا رناوت نے جمعرات کو تجربہ کار اداکار ستیش کوشک کو ایک 'رحم دل انسان' اور 'نرم روح' کے طور پر یاد کیا۔ کوشک، جنہوں نے ایک ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر جیسی کئی ذمہ داریاں سنبھالیں، جمعرات کی صبح دہلی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ Satish Kaushik's demise

ان کے قریبی دوست اور ساتھی اداکار انوپم کھیر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ دہلی میں ایک دوست کے گھر پر تھے۔ اچانک انہوں نے بے چینی محسوس کی اور ڈرائیور سے کہا کہ انہیں ہسپتال لے جائے۔ راستے میں تقریباً ایک بجے انہیں دل کا دورہ پڑا۔ اس سے قبل کھیر نے کوشک کے انتقال کی خبر ٹویٹر پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' میں جانتا ہوں کہ موت اس دنیا کی آخری حقیقت ہے! لیکن میں نے خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہ بات کسی دن اپنے بہترین دوست کے بارے میں کہوں گا۔ 45 سال کی دوستی پر ایسا اچانک فل سٹاپ!! آپ کے بغیر زندگی کبھی پہلے جیسے نہیں ہوگی ستیش!'۔

  • जानता हूँ “मृत्यु ही इस दुनिया का अंतिम सच है!” पर ये बात मैं जीते जी कभी अपने जिगरी दोस्त #SatishKaushik के बारे में लिखूँगा, ये मैंने सपने में भी नहीं सोचा था।45 साल की दोस्ती पर ऐसे अचानक पूर्णविराम !! Life will NEVER be the same without you SATISH ! ओम् शांति! 💔💔💔 pic.twitter.com/WC5Yutwvqc

    — Anupam Kher (@AnupamPKher) March 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

فلمساز ہنسل مہتا نے کوشک کو ایک ایسے اداکار کے طور پر یاد کیا، جو بہتر کرداروں کے بھوکے تھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اداکار کے بارے میں لکھا کہ' ستیش جی بہت جلد چلے گئے۔ یہ بھی نہیں معلوم کہ کیسے کہوں کہ آپ کو بہت یاد کیا جائے گا۔ بہتر کرداروں کے لیے آپ کی بھوک، کہانیوں کے لیے آپ کا جنون اور زندگی سے آپ کی محبت ناقابل تلافی ہے۔ ہماری ایک ساتھ فلم 'ایک ڈائریکٹر کی موت' اب کوئی فلم نہیں رہی۔ اوم شانتی'۔

  • Satish ji. The film you wanted made for yourself ‘ Death of a Director’ is no longer a film. Thank you dearest Satishji for adorning my life with your warmth, generosity, goodness and talent. And yes in my next film there will be a tree called Satish. pic.twitter.com/8NDxIVRoBO

    — Hansal Mehta (@mehtahansal) March 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اداکار و ہدایتکار سونی رازدان نے کہا کہ 'انہیں اپنی فلم منڈی کے ساتھی اداکار کوشک کے انتقال پر یقین نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے کوشک کو 'خوش مزاج روح' کے طور پر یاد کیا۔ سونی نے لکھا کہ 'ہمارے ہم عصر ستیش کوشک کی انتقال کی خبر سن کر حیران ہوں اور میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ ان سے پہلی بار اس وقت ملے جب ہم منڈی کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ وہ ایک خوش مزاج نرم مزاج انسان تھے جو ہمیشہ ہنستے رہتے تھے۔ یہ یقین کرنا بہت مشکل ہے کہ وہ چلے گئے ہیں۔ آر آئی پی پیارے ستیش ہم آپ کو بہت یاد کریں گے'

  • Shocked and heartbroken to hear our contemporary @satishkaushik2 is no more. Many of us met him for the first time while we were shooting Mandi. He was a jolly gentle soul always laughing. It’s very hard to believe he’s gone. RIP dear Satish we will miss you terribly.

    — Soni Razdan (@Soni_Razdan) March 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

منوج باجپائی نے بھی کہا کہ کوشک کا انتقال فلمی صنعت کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ پڑھ کر پوری طرح سے صدمہ ہوا! ہم سب اور ان کے خاندان کے لیے یہ کتنا بڑا نقصان ہے! ان کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت! ستیش بھائی آپ کو سکون ملے!'۔

  • Completely shocked to read this ! What a great loss for all of us and his family! Condolences to his family & friends!May you rest in peace Satish Bhai ! https://t.co/IGJqVK3Hgk

    — manoj bajpayee (@BajpayeeManoj) March 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

فلم ایمرجنسی میں ستیش کے ساتھ کام کرنے والی کنگنا رناوت نے بھی اداکار کو یاد کیا اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' صبح اٹھتے ہی یہ خوفناک خبر سسنے کو ملے، وہ میرے سب سے بڑے چیئر لیڈر تھے، ایک بہت ہی کامیاب اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک جی۔۔ وہ بہت ہی رحم دل اور سچے آدمی تھے۔ مجھے ایمرجنسی میں ان کی ہدایتکار کرنا پسند آیا۔ ان کی کمی محسوس ہوگی۔ اوم شانتی'۔

  • Woke up to this horrible news, he was my biggest cheerleader, a very successful actor and director #SatishKaushik ji personally was also a very kind and genuine man, I loved directing him in Emergency. He will be missed, Om Shanti 🙏 pic.twitter.com/vwCp2PA64u

    — Kangana Ranaut (@KanganaTeam) March 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اداکار ابھیشیک بچن نے کہا کہ وہ اداکار کے انتقال کی خبر سن کر صدمے میں ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'ایک انتہائی شریف، رحم دل اور محبت کرنے والا شخص۔ ہمیشہ خوش اور مسکراتے رہتے تھے ۔ ہماری صنعت کے لیے ایک بہت بڑا نقصان۔ سب سے پیارے ستیش انکل کی روح کو سکون ملے۔ ہم سب آپ کو یاد کریں گے'۔

  • Shocked to hear of the passing of our beloved Satish Kaushik ji. A most gentle, kind and loving person. Always happy and smiling. A huge loss to our industry. Rest in peace dearest Satish uncle. We will all miss you. 🙏🏽

    — Abhishek 𝐁𝐚𝐜𝐡𝐜𝐡𝐚𝐧 (@juniorbachchan) March 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اداکارہ رینوکا شاہانے نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' مجھے یہ سن کر بہت صدمہ ہوا کہ ستیش کوشک جی نہیں رہے۔ ابھی کل ہی انہوں نے ہولی کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی تھیں اور آج ان کے انتقال کی خبر سنی۔ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں۔ ان کی روح کو سکون ملے'۔

  • I am so shocked to hear that Satish Kaushikji is no more. Just yesterday he had shared some lovely photographs of Holi and today one hears of his sad demise. Life is so unpredictable 💔 May his soul rest in eternal peace 🙏🏽🙏🏽 ॐ शांति 🙏🏽🙏🏽

    — Renuka Shahane (@renukash) March 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دو دن قبل اداکار سے ملاقات کرنے والی اداکارہ سیما پاہوا نے کہا کہ کوشک کے انتقال کی خبر ’حیران کن‘ ہے۔ انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ 'ہم آپ کی خوبصورت پرفارمنس کو یاد رکھیں گے'۔

اداکار رتیش دیش مکھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ 'یقین نہیں آرہا کہ آپ چلے گئے'۔ دیشمکھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'آپ کی دلکش ہنسی اب بھی میرے کانوں میں گونجتی ہے۔ ایک رحم دل اداکار ہونے کے لیے آپ کا شکریہ، سائلنٹ ٹیچر ہونے کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ کی کمی محسوس کی جائے گی، آپ کی میراث ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی'۔

  • Can’t believe you are gone. Your hearty laugh still rings in my ears. Thank you for being a kind and generous co actor, thank you for being a silent teacher. You will be missed, your legacy will live on in our hearts. #SatishKaushik ji #RestInPeace pic.twitter.com/JpZ6K2ETkr

    — Riteish Deshmukh (@Riteishd) March 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

فلمساز راہل ڈھولکیا نے کھیر کے ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ' صدمہ!! انتہائی افسوسناک خبر'۔

  • We’ve lost a very fine actor today. Shocking and tragic- #SatishKaushik ji - 🙏🏽🙏🏽🙏🏽 Om Shanti

    — rahul dholakia (@rahuldholakia) March 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ہریانہ میں پیدا ہوئے، کوشک نیشنل اسکول آف ڈرامہ اور فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سابق طالب علم تھے۔ وہ مسٹر انڈیا میں کیلنڈر اور دیوانہ مستانہ میں پپو پیجر جیسے مزاحیہ کرداروں کے لیے مشہور تھے۔ انہوں نے بطور ہدایتکار جانے بھی دو یاروں، رام لکھن، ساجن چلے سسرال، مسٹر اینڈ مسز کھلاڑی، بڑے میاں چھوٹے میاں، حسینہ مان جائے گی، اڑتا پنجاب، بھارت، اور چھلانگ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

کوشک کو 1983 کے کلٹ کلاسک 'جانے بھی دو یاروں' کے مکالمے لکھنے اور سال 2021 میں آئی فلم کاغذ کی کہانی لکھنے کا سہرا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس فلم کی ہدایتکاری بھی کی تھی جس میں پنکج ترپاٹھی مرکزی کردار میں تھے۔ بطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم روپ کی رانی چوروں کا راجہ تھی جس میں سری دیوی اور انیل کپور اہم کردار میں تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں، ہمارا دل آپ کے پاس ہے، بدھائی ہو بدھائی، سلمان خان کی فلم تیرے نام شامل ہیں۔ ان کی آئندہ فلموں میں ایمرجنسی، سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان اور ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے والی سیریز پاپ کون شامل ہے۔

مزید پڑھیں:Satish Kaushik Death اداکار ستیش کوشک کے شاندار کرئیر پر ایک نظر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.