ETV Bharat / entertainment

Fatima Sana Shaikh on SRK: شاہ رخ خان اور عامر خان پر فاطمہ ثنا شیخ نے یہ کہا - عامر خان پر فاطمہ ثنا شیخ

فاطمہ ثنا شیخ نے ایک نئے انٹرویو میں عامر خان اور شاہ رخ خان کے بارے میں بات کی اور انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان کی فلموں نے انہیں رومانس کے بارے میں سکھایا۔

شاہ رخ خان اور عامر خان پر فاطمہ ثنا شیخ  نے یہ کہا

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 1:21 PM IST

فاطمہ ثنا شیخ نے اداکار شاہ رخ خان اور عامر خان کی تعریف کی ہے۔ ہیومنز آف سنیما کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ شاہ رخ خان کی مداح ہیں لیکن عامر خان نے بہت مختلف قسم کی فلمیں دیں۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ 'میں شاہ رخ خان کی مداح ہوں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ عامر خان نے ہمیں رنگ دے بسنتی، پی کے، پیپلی لائیو جیسی بہت سی فلمیں دیں۔ یہ تمام فلمیں بہت مختلف ہیں'۔Fatima Sana Shaikh on SRK

فلم دنگل کے بعد سے فاطمہ ثنا شیخ اور عامر خان کی رشتے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ ان افواہوں نے اس وقت شدت اختیار کرلی جب عامر نے اپنی دوسری بیوی کرن راؤ سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ حالانکہ فاطمہ کئی بار عامر خان کے ساتھ اپنے رشتے کی افواہوں کی تردید کرچکی ہیں۔ عامر اور فاطمہ کو حال ہی میں ایک ساتھ پکل بال کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

فاطمہ سے ان فلموں کے بارے میں پوچھا گیا جنہوں نے انہیں متاثر کیا اور اس کے جواب میں انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' کا ذکر کیا۔ فاطمہ کہتی ہیں کہ 'مجھے واقعی کچھ کچھ ہوتا ہے پسند ہے۔ میں شاہ رخ خان سے محبت کرتی ہوں، اس قسم کا رومانس… دیکھیں رومانس یا بدلہ لینے کے ہمارے بہت سے خیال اس چیز سے آتے ہے جو ہم دیکھتے ہیں'۔

فاطمہ اب وکی کوشل، میگھنا گلزار کی سیم بہادر میں نظر آئیں گی۔ فلم میں وکی نے فیلڈ مارشل سیم مانیک شا کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فاطمہ کے پاس انوراگ باسو کی میٹرو ان دنوں بھی ہے۔ وہ اس وقت فلم پر کام کر رہی ہیں۔ فاطمہ اور انوراگ نے اس سے قبل 2020 کی فلم لڈو میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا۔

مزید پڑھیں:جب فاطمہ شیخ نے عامر خان کے ساتھ تعلقات والی افواہوں کو پریشان کن بتایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.