حیدرآباد: اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ، جو جلد ہی سیم بہادر میں اندرا گاندھی کے روپ میں نظر آئیں گی، نے حال ہی میں بتایا کہ وہ مرگی جیسی طبی حالت سے کیسے مقابلہ کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی بیماری پر کھل کر بات کی۔ اداکارہ میں اس بیماری کی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب وہ سال 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل کی ٹریننگ کر رہی تھیں لیکن انہوں نے اس بارے میں کبھی بات نہیں کی کیونکہ وہ خوفزدہ تھیں کہ انہیں مستقبل میں کوئی کام نہیں ملے گا۔ Fatima Sana Shaikh on Epilepsy
گزشتہ ماہ فاطمہ نے مرگی کے حوالے سے ایک آگاہی پوسٹ شیئر کی۔ مرگی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے انہوں نے مرگی کا سامنا کر رہے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنی کہانیاں شیئر کریں اور لوگوں کو بتائیں کہ وہ کیسے اس طبی حالت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں فاطمہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنی طبی حالت کو ظاہر کرنے میں اتنا وقت کیوں لگایا۔ فاطمہ نے بتایا کہ 'میں نے اسے چھپایا نہیں لیکن کبھی موقع نہیں ملا۔ مجھے یہ سمجھنے میں کچھ وقت لگا کہ یہ کیا ہے۔ اس بیماری سے متعلق کئی غلط فہمیاں جڑی ہوئی ہیں۔ لوگ سوچیں گے کہ مجھے کوئی بیماری ہے اور میں نہیں چاہتی کہ لوگ مجھے کمزور سمجھیں'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
30 سالہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 'مجھے ڈر تھا کہ اگر میں لوگوں کو بتاؤں گی کہ مجھے یہ ہے تو مجھے کام نہیں ملے گا اور میں یہ بھی قبول نہیں کرنا چاہتی تھی کہ مجھے کوئی اعصابی بیماری ہے'۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اس حالت کے ساتھ کیسے کام کر رہی ہیں، تب فاطمہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے تمام ہدایتکار کو مطلع کردیا تھا کہ انہیں مرگی ہے۔ سیم بہادر کی ٹیم کو دو دن کے لیے شوٹنگ روکنی پڑی تھی جب سیٹ میں اداکارہ کو اس بیماری سے پریشان ہونا پڑا تھا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
بیداری پھیلانے اور مرگی سے متعلق غلط فہمیوں کو ختم کرنے کے لیے فاطمہ نے محسوس کیا کہ اس کے بارے میں بات کرنا ضروری ہے۔ لہذا انہوں نے مرگی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک این جی او کی طرف سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔ فاطمہ ثنا جلد ہی دھک دھک میں نظر آئیں گی۔ ترون دودیجا کی ہدایتکاری میں تیار ہوئی اس فلم کو تاپسی پنو، پرنجل کھنڈڈیا اور آیوش مہیشوری مشترکہ طور پر پروڈیوس کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سیم بہادر میں وکی کوشل اور ثانیہ ملہوترا کے ساتھ نظر آئیں گی۔