ETV Bharat / entertainment

Farzi Trailer شاہد کپور اور وجے سیتھوپتی کی ویب سیریز 'فرضی' کا ٹریلر ریلیز - شاہد کپور اور وجے سیتھوپتی کی ویب سیریز

شاہد کپور اور وجے سیتھوپتی کی ویب سیریز فرضی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ راج اور ڈی کے کے ہدایتکاری میں بننے والی یہ ویب سیریز دونوں اسٹار کا پہلا ڈیجیٹل پروجیکٹ ہونے والا ہے۔ اس کرائم ڈرامہ سیرز میں شاہد اور وجے کے درمیان چوہے اور بلی کے جیسے دوڑ دیکھنے کو ملے گی۔

شاہد کپور اور وجے سیتھوپتی کی ویب سیریز 'فرضی' کا ٹریلر ریلیز

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 4:13 PM IST

حیدرآباد: جمعہ کو شاہد کپور اور وجے سیتھوپتی کی آئندہ تھرلر سیریز فرضی کا ٹریلر سامنے آگیا ہے۔ فرضی کا ٹریلر ایک بار پھر یہ وعدہ کرتا ہے کہ مقبول ویب سیریز دی فیملی مین کے میکرز کچھ زبردست کرائم تھرلر لے کر آنے والے ہیں۔ دی فیملی مین کے دو سپرہٹ سیزن دینے کے بعد مشہور فلمساز جوڑی راج نڈیمورو اور کرشنا ڈی ایک بار پھر ایمیزون پرائم ویڈیو کے لیے ایک زبردست ویب سیریز لے کر آئی ہے۔ Farzi trailer

جمعہ کے روز فرضی کے کاسٹ اور عملے نے ویب سیریز کا ٹریلر جاری کیا۔ اس ویب سیریز میں جہاں شاہد کپور ایک نقلی نوٹ چھاپنے والے ویلن کا کردار ادا کر رہے ہیں وہیں وجے اس طرح کے غیرقانونی کاموں میں ملوث بدمعاشوں کو گرفتار کرنے والے افسر کے طور پر نظر آرہے ہیں۔ فرضی میں کے کے مینن، راشی کھنہ، امول پالیکر، ریجینا کیسینڈرا اور بھون اروڑہ بھی ہیں۔ یہ کرائم تھرلر فلم 10 فروری کو ریلیز ہوگی۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ٹریلر میں شاہد اور وجے سیتھوپتی کے درمیان بلی اور چوہے کی دوڑ دیکھنے کو ملتی ہے۔ اس ٹریلر کا آغاز شاہد کپور سے ہوتا ہے جو پیسوں سے سجے بستر پر چھلانگ لگاتے نظر آتے ہیں جو کہ نقلی نوٹ ہوتے ہیں۔ ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ شاہد امیرا ہونا چاہتے ہیں اور ان کے لیے امیر ہونے کا شارٹ کٹ طریقہ یہی ہے کہ وہ خوب سارے نقلی نوٹ چھاپیں اور راتوں رات اپنی غریبی سے چھٹکارا پالیں۔ اس کے بعد پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے وجے شاہد کو پکڑنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔

اس سیریز میں آٹھ اقساط ہونے والے ہیں اور یہ ایک قسم کا کرائم تھرلر ڈرامہ ہے۔ شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہدایت کار جوڑی راج اور ڈی کے نے پہلے کہا تھا کہ ' فرضی ان کے پسندیدہ اسکرپٹس میں سے ایک ہے، جسے انہوں نے بہت جذبے کے ساتھ بنایا ہے اور اس کی شوٹنگ وبائی مرض کے دوران کی گئی ہے۔راج اور ڈی کے نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ' بنیادی طور پر اس سیریز کو بنانے میں بہت زیادہ پسینے اور آنسو بہائے گئے ہیں۔ فیملی مین کے بع، ہم نے خود کو ایک اور دلچسپ، منفرد دنیا کے ساتھ آنے کا چیلنج دیا۔ یہ 10 فروری کو پرائم پر آئے گی۔واضح رہے کہ فرضی کے ساتھ شاہد کپور اور وجے سیتھو پتی پہلی بار ڈیجیٹل پلیٹفارم پر قدم رکھنے جارہے ہیں۔ اس سیریز میں کے کے مینن، راشی کھنہ، امول پالیکر، ریجینا کیسینڈرا اور بھون اروڑہ بھی اہم کردار میں ہیں۔ فرضی او ٹی ٹی پلیٹفارم ایمیزون پرائم ویڈیو پر 10 فروری 2023 کو نشر ہوگا۔

مزید پڑھیں: Farzi Teaser: شاہد کپور کا پہلا او ٹی ٹی پروجیکٹ 'فرضی' کا ٹیزر ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.