ETV Bharat / entertainment

Esha Deol wishes Karan Deol: ایشا دیول نے نئی شادی شدہ جوڑی کرن دیول اور دریشا کو شادی کی مبارکبا دی - ایشا دیول نے کرن دیول کو شادی کی مبارکباد دی

ایشا دیول نے کرن دیول کی دریشا آچاریہ کے ساتھ شادی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ کرن ایشا کے سوتیلے بھائی سنی دیول کے بیٹے ہیں۔

ایشا دیول نے نئی شادی شدہ جوڑی کرن دیول اور دریشا کو شادی کی مبارکبا دی

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 9:59 AM IST

حال ہی میں سنی دیول نے اپنے بیٹے کرن دیول کی دھوم دھام سے شادی کی، جس میں پورا دیول خاندان اور کئی بالی ووڈ ستارے نظر آئے۔ خبروں کے مطابق سنی دیول نے اپنی بہن ایشا دیول کو بھی کرن دیول کی شادی میں مدعو کیا تھا لیکن ایشا اور ان کی بہن آہانہ دیول دونوں نے ہی اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ تاہم، ایشا نے اب نئی شادی شدہ جوڑے کرن دیول اور دریشا آچاریہ کے لیے ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔Esha Deol wishes Karan Deol

منگل کو ایشا دیول نے انسٹاگرام اسٹوریز پر کرن دیول اور دریشا آچاریہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ کرن اور دریشا کو مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ آپ دونوں زندگی بھر ایک ساتھ رہیں اور آپ کو ڈھیروں خوشیاں ملیں۔ بہت سارا پیار'۔

ایشا دیول نے نئی شادی شدہ جوڑی کرن دیول اور دریشا کو شادی کی مبارکبا دی
ایشا دیول نے نئی شادی شدہ جوڑی کرن دیول اور دریشا کو شادی کی مبارکبا دی

ایشا دیول تجربہ کار اداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بڑی بیٹی ہیں۔ وہ اداکار سنی دیول اور بابی دیول کی سوتیلی بہن ہیں۔ واضح رہے کہ دھرمیندر نے پہلی شادی پرکاش کور سے کی تھی۔ اس شادی سے انہیں دو بچے سنی اور بابی دیول ہوئے۔

وہیں کرن دیول کی شادی میں دھرمیندر کی پہلی بیوی پرکاش کور اور سنی دیول کی بیوی پوجا دیول بھی نظر آئیں جو عام طور پر کسی بھی عوامی تقریب میں نظر نہیں آتی ہیں۔ ان دونوں کو کرن دیول اور دریشا آچاریہ کی شادی کی تصاویر میں دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ

ایشا دیول ہمیشہ اپنے بھائیوں سنی دیول اور بابی دیول کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آئی ہیں۔ حالانکہ سال 2012 میں جب انہوں نے بزنس مین بھرت تختانی سے شادی کی تھی تب سنی اور بابی دونوں ہی نے ان کی شادی میں شرکت نہیں کی تھی۔ تاہم ان کے چچیرے بھائی و اداکار ابھے دیول نے ایشا کی شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

معروف اداکار دھرمیندر کے پوتے اداکار کرن دیول نے اتوار کو ممبئی میں دریشا اچاریہ سے شادی کی۔ جوڑے نے اپنی شادی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں کی۔ تقریب کے بعد دیول خاندان نے کرن اور دریشا کے لیے ایک شاندار شادی کے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں سلمان خان اور عامر خان سے لے کر رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:Karan Deol reception: کرن دیول کی استقبالیہ تقریب میں بالی ووڈ شخصیات کی شرکت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.