ETV Bharat / entertainment

Guns and Gulaabs: گنز اینڈ گلابس سیریز سے ذوالقر سلمان کا موشن پوسٹر ریلیز - ذوالقر سلمان بطور ارجن ورما

نیٹفلکس کی آئندہ سیریز 'گنز اینڈ گلابس' سے ذوالقر سلمان کے کردار کی نقاب کشائی گئی ہے۔ اس سیریز میں ان کے ساتھ راج کمار راؤ، آدرش گورو اور گلشن دیویا اہم کردار میں ہیں۔

گنز اینڈ گلابس سیریز سے ذوالقر سلمان کا موشن پوسٹر ریلیز

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 2:58 PM IST

نیٹفلکس میں آنے والی سیریز 'گنز اینڈ گلابس' کے میکرز نے منگل کو ایک نئے موشن پوسٹر کی نقاب کشائی کی جس میں اداکار ذوالقر سلمان نظر آرہے ہیں۔ انسٹاگرام پر ہدایتکار کی جوڑی راج اور ڈی کے نے موشن پوسٹر شیئر کیا اور ذوالقر سلمان کے کردار سے مداحوں کا تعارف کرایا۔ اس سیریز میں سلمان ارجن ورما کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ ہدایتکار نے یہ بھی بتایا کہ گنز اینڈ گلابس کا ٹریلر کل ریلیزہوگا'۔Guns and Gulaabs

موشن پوسٹر میں ذوالقر سلمان کو ارجن ورما کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ انہیں ہاتھ میں بندوق پکڑے ایک ڈیپر اوتار میں دیکھا جا سکتا ہے۔ میکرز کی جانب سے موشن پوسٹر ریلیز کیے جانے کے فورا بعد شائقین نے اپنے تبصروں سے کمنٹ سیکشن کو بھردیا ہے۔ ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اس سیریز کی کاسٹ میری پسند بننے والی ہے'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' ان سب کی ہیر اسٹائل 70 کی دہائی جیسی ہے بہت پسند آیا یہ، کوئی تو ہے ایسا کچھ ابھی بھی بنا رہا ہے۔ شکریہ راج اور ڈی کے سر'۔

ذوالقر سلمان کے کردار پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک شخص نے لکھا کہ ' ارجن ورما ہمار پسندیدہ کردار بننے والا ہے'۔میکرز 2 اگست کو سیریز کے آفیشل ٹریلر کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس سیریز میں راج کمار راؤ، ذوالقر سلمان، آدرش گورو، ٹی جے بھانو اور گلشن دیویا اہم کرداروں میں ہیں۔ راج اور ڈی کے نے ذوالقر سلمان سے پہلے سیریز سے راج کمار راؤ اور آدرش گورو کا موشن پوسٹر ریلیز کیا تھا۔حال ہی میں میکرز نے سیریز کے آفیشل ٹیزر کی نقاب کشائی کی۔

مزید پڑھیں:Guns and Gulaabs trailer release date :ذوالقر سلمان کی سالگرہ کے موقع پر گنز اینڈ گلابس کے ٹریلر کی ریلیز تاریخ کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.